سری نگر….۲۱،دسمبر…..جے کے این ایس….. انڈوں میں سرطان پیدا کرنے والے عناصر کا الزام لگانے والی ایک وائرل ویڈیو کے درمیان، فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے جانچ کے لیے نمونے جمع کرنے کے لیے وادی بھر میں معائنہ مہم شروع کی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگر فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے اس معاملے کا فوری نوٹس لیا ہے اور تمام اضلاع کو ہدایت کی ہے کہ وہ منظم اور غیر منظم دونوں طرح کی مارکیٹوں سے نمونے جمع کریں۔انہوں نے کہا کہ ٹیمیں جمعہ و صبح سے ہی متعدد نمونے اٹھا کر لیبارٹری تجزیہ کےلئے بھیج چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی جسمانی معائنہ کسی چیز کی تصدیق نہیں کر سکتا جب تک کہ تفصیلی جانچ نہ کی جائے۔سری نگر فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمشنرکے مطابق رپورٹس جلد ہی متوقع ہیں، اور اس کے بعد ہی صورتحال واضح ہو سکتی ہے۔انہوںنے بتایاکہ ہم نے کئی سپر مارکیٹوں کو چیک کیا ہے لیکن ابھی تک وائرل کلپ میں ذکر کردہ مخصوص برانڈ نہیں ملا۔ مزید معائنے دن بھر جاری رہیں گے، اور ایسی کوئی بھی پروڈکٹ، اگر پائی جاتی ہے۔موصوف اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ کے مطابق فوری طور پر نمونے کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اہلکار نے صارفین سے گھبرانے اور نتائج اخذ کرنے سے پہلے لیب کے نتائج کا انتظار کرنے کی تاکید کی۔فوڈ سیفٹی کمشنر سرینگر یامین النبی نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے میں افواہوں پر کان نہ دھریں اور بالکل بھی نہ گھبرائیں۔ انہوں نے کہا’محکمہ انڈوں کے نمونے لیبارٹی میں تجزیے اور ٹیسٹنگ کے لیے جمع کرے گا۔ ٹیسٹ رپورٹس جلد ہی آ جائیں گیں۔ جب تک ہمیں رپورٹس نہیں مل جاتیں، صارفین کو کسی بھی افواہ کی وجہ سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ مختلف برانڈز کے نمونے اٹھانے کے دوران انہیں وہ برانڈ کے انڈے نہیں ملے جس پر کیمیائی اجزاءکی موجودگی کا الزام تھا۔فوڈ سیفٹی کمشنر سرینگر یامین النبی نے کہاکہ ہم انڈوں کی ظاہری شکل سے کچھ نہیں کہہ سکتے جب تک کہ انہیں گہرے تجزیے کے لیے نہیں بھیجا جاتا۔محکمہ کی جانب سے نمونے جمع کرنے کا عمل سرینگر سمیت جموں کے بازاروں میں بھی انجام دیا گیا۔ یہ عمل فوڈ، سول سپلائی اورامورصارفین کے وزیر ستیش شرما کی ایماءپر انجام دیا گیا، جنہوں نے فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو اس مسئلے کی فوری جانچ کر کے دو دن میں رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت دی ہے۔انڈوں میں مبینہ طور مضر صحت اجزاءکی موجودگی سے عوام میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے اور انڈوں کے کاروبار سے وابستہ تاجرین نے حکومت سے فوری طور پر نمونوں کی رپورٹ پبلک ڈومین میں لائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔وزیر ستیش شرما کی ’انڈوں کی سیمپلنگ کی ہدایات ایک ایسے وقت میں جاری ہوئیں جب نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی اور این سی کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے ایک خاص برانڈ کے انڈوں میں نائٹروفوران اور نائٹروایمڈازول کے ممکنہ مضر اجزاءکی موجودگی کی رپورٹ پر گہری تشویش ظاہر کی تھی۔






