Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ستیش شرما نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کے مسائل پر ٹائم باو¿نڈ ایکشن کی ہدایت دی

by Indian Times
13/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں/ 12 دسمبر /انفو/ٹرانسپورٹ سیکٹر کو جموں و کشمیر میں رابطے ، عوامی نقل و حرکت اور معاشی سرگرمیوں کا ایک اہم ستون قرار دیتے ہوئے وزیر برائے ایف سی ایس اینڈ سی اے ، آئی ٹی ، ٹرانسپورٹ ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ، اے آر آئی اینڈ ٹریننگز مسٹر ستیش شرما نے کہا کہ حکومت یو ٹی بھر میں ایک شفاف ، موثر اور ٹرانسپورٹر دوست نظام قائم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ وزیر موصوف ٹرانسپورٹ ویلفئیر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے بات کر رہے تھے جو جموں و کشمیر دونوں ڈویژنز میں ٹرانسپورٹ برادری کے سامنے درپیش چیلنجز پر غور کرنے کیلئے بلائی گئی میٹنگ میں شریک تھے ۔ میٹنگ میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ ، آئی جی ٹریفک ، ڈی جی فائنانس محکمہ ٹرانسپورٹ ، ایم ڈی جے کے آر ٹی سی ، ایڈیشنل کمشنر کشمیر ، آر ٹی اوز جموں ، کشمیر اور کٹھوعہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے دیگر سینئر افسران اور ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران ایسوسی ایشنز نے ٹرانسپورٹرز کی روزی روٹی اور روز مرہ کے آپریشنز کو متاثر کرنے والے کئی اہم مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ایک تفصیلی میمورنڈم پیش کیا ۔ مسٹر ستیش شرما نے انہیں غور سے سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ اٹھائے گئے تمام مسائل کو فوری طور پر متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا اور ان کا جلد حل نکالا جائے گا ۔ دن کے آغاز میں مسٹر ستیش شرما نے ڈوگرا جنگجو جنرل زوراور سنگھ کی شہادت کی تقریب میں شرکت کی جو اپنی غیر معمولی بہادری ، فوجی ذہانت اور تاریخی مہمات کیلئے مشہور ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے جنرل زوراور سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور انہیں بھارت کی تاریخ کے عظیم ترین فوجی کمانڈروں میں سے ایک قرار دیا جن کی بہادری کے قصے ہر نسل کیلئے ایک مثال ہیں ۔ انہوں نے زور دیا کہ جنرل زوراور سنگھ کی بے مثال قیادت ، حکمت عملی کی مہارت اور قربانی کا جذبہ جموں و کشمیر کی فوجی تاریخ کا فخر انگیز باب ہے ۔ وزیر نے کہا کہ ڈوگرا جنرل کی لداخ ، تبت ، بلتستان اور اس سے آگے کی مہمات نے غیر معمولی بہادری اور قوم کے تئیں گہری ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ۔ تقریب میں سابق فوجی ، سول سوسائٹی کے ارکان ، نوجوان گروپ اور سینئر سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جنرل زور اور سنگھ کو ان کے یوم شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا

Next Post

انڈوں میںپر سرطان پیدا کرنے والے عناصر کا دعویٰ،عام صارفین میں تشویش

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
انڈوں میںپر سرطان پیدا کرنے والے عناصر کا دعویٰ،عام صارفین میں تشویش

انڈوں میںپر سرطان پیدا کرنے والے عناصر کا دعویٰ،عام صارفین میں تشویش

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS