Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے جنرل زور اور سنگھ کو ان کے یوم شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا

by Indian Times
13/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو ….لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جمعہ کے روز بہادر سپاہی، ہندوستان کے عظیم ترین کمانڈر اور فوجی حکمت عملی کے ماہر جنرل زوراور سنگھ کو اُن کے یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔اُنہوں نے کہا،”جنرل زوراور سنگھ کا نظریہ نسلوںکے لئے مشعلِ راہ رہا ہے جس نے لوگوں کو مشترکہ ویژن ،جذبہ ، حوصلہ ، مقصد ، بلند نظری اور عظیم اَقدار کےلئے عزم کی طرف رہنمائی کی۔منوج سِنہا نے جموں میں ایک یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لداخ، بلتستان، گلگت اور سکردو میں جنرل زورآور سنگھ کی عظیم فوجی مہمات پر بات کی اور ڈوگرہ سلطنت کی توسیع میں ان کے اہم رول کو اُجاگر کیا۔اُنہوں نے نوجوانوں اور معاشرے کے تمام طبقات سے کہا کہ وہ بہتر مستقبل کی تشکیل اورپسماندہ طبقات کو بااِختیار بنانے کے لئے جنرل زورآور سنگھ کے اَخلاقی وضاحت اوریقین کے پیغام کو اَپنائیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”آئیے ہم اَپنے آپ کو زِندگی بدلنے، نوجوانوں کی رہنمائی و اُن کی مدد کرنے اور ایک منصفانہ و پُرامن معاشرہ تعمیر کے لئے وقف کریں۔“اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میںمرکزی حکومت جنرل زورآور سنگھ کی خدمات کو شایانِ شان خراج پیش کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔لیفٹیننٹ گورنرنے مزید کہا،”مرکزی حکومت نے اُن کی میراث کو عزت دینے کے لئے جنرل زور آور سنگھ جی کے نام پر ایک جدید ملکی ہلکی ٹینک کانام رکھا ہے ۔اُنہوں نے کہا ،”جموں یونیورسٹی میں جنرل زوراور سنگھ چیئر بھی قائم کی گئی ہے۔ نئی نسل کو اُن کی بے مثال فوجی مہمات اور سماجی تنظیم کے نظریہ کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دینے کے لئے بھی سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔“تقریب میں رُکن قانون ساز اسمبلی باہو وکرم رندھاوا، چیئرمین جنرل زور آور سنگھ میموریل ایجوکیشن اینڈ چیئر ٹیبل ٹرسٹ دیویندر سنگھ کلوریا، ٹرسٹیز ریاکلوریا اور دکشا کلوریا،صدر جے اینڈ کے ایکس سروسز لیگ لیفٹیننٹ جنرل آر کے شرما (ریٹائرڈ)،پرنسپل سیکرٹری کلچر برج موہن شرما، سرکردہ شہری اور مختلف شعبہ ہائے زِندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے۔اِس موقعہ پر میجر جنرل گوردھن سنگھ جموال (ریٹائرڈ)،صدر گاندھی گلوبل فیملی جے اینڈ کے پدم شری ڈاکٹر ایس پی ورما،صدر ڈوگرہ صدر سبھا کرنل کرن سنگھ (ریٹائرڈ)، سابق فوجی اہلکار اور فوج، سول اور پولیس اِنتظامیہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر بھر میں پی ایم اجولا یوجنا کے نفاذ کا جائیزہ لیا

Next Post

ستیش شرما نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کے مسائل پر ٹائم باو¿نڈ ایکشن کی ہدایت دی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ستیش شرما نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کے مسائل پر ٹائم باو¿نڈ ایکشن کی ہدایت دی

ستیش شرما نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کے مسائل پر ٹائم باو¿نڈ ایکشن کی ہدایت دی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS