سابق مرکزی وزیر شرد یادو کے انتقال پر منوج سنہا کا اظہار دکھ
سری نگر/ 13جنوری/یواین آئی/ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سابق مرکزی وزیر شرد یادو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔بتادیں کہ سابق مرکزی وزیر اور جے ڈی یو کے سابق صدر شرد یادو جمعرات کو انتقال کر گئے وہ 75 برس کے تھے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ایک ٹویٹ میں سابق مرکزی وزیر کے انتقال پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’قد ا?ور لیڈر شری شرد یادو جی کے انتقال کی خبر سن کر گہرا صدمہ ہوا‘۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ’ان کا طویل پبلک کیرئر عوام کی بے لوث خدمت کی ایک متاثر کن مثال ہے۔ ان کے اہلخانہ اور مداحوں کی خدمت میں تعزیت، اوم شانتی‘۔دریں اثنا پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سابق مرکزی وزیر کے انتقال پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’شرد یادو جی کے اچانک انتقال سے صدمہ ہوا‘۔انہوں نے کہا: ’ان کا تعلق سیاسی لیڈروں کی اس نسل سے تھا جنہوں نے انڈیا کے نظریے کے لئے لڑائی لڑی اور سیکولرزم اور تنوع کے اپنے اقدار کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کیا‘۔محبوبہ مفتی نے آنجہانی لیڈر کے اہلخانہ خاص کر ان کی اہلیہ ریکھا جی اور بیٹی سبھاشن کو تعزیت پیش کیا۔یو این آئی






