Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

بیساکھی فیسٹیول :لیفٹنٹ گورنر نے گرودوارہ صاحب ابتل رام گڑھ سانبہ میں حاضری دی

by Indian Times
14/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سانبہ …انفو…………بیساکھی کے پرمسرت موقع پر لیفٹنٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے گرودوارہ صاحب ابتل رام گڑھ سانبہ میں حاضری دی ۔ انہوں نے امن ، خوشحالی اور سب کی بھلائی کیلئے دعا کی ۔ اپنے خطاب میں لیفٹنٹ گورنر نے لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور شری گرو گوبند سنگھ صاحب جی کے ایک منصفانہ اور جامع معاشرے کے وژن کو یاد کیا ۔ انہوں نے کہا ” میں قابل احترام سری گرو گوبند سنگھ صاحب جی کو سجدہ کرتا ہوں ۔ گرو جی کی بے لوث خدمت ، سچائی ، قربانی ، مساوات اور عالمگیر محبت کا پیغام ہم سب کیلئے الہام کا ایک لازوال ذریعہ ہے “۔ لیفٹنٹ گورنر نے کہا اس دن 1699 میں دسویں گرو گرو گوبند سنگھ صاحب نے امرت کی تقریب کو متعارف کراتے ہوئے سینٹ سپاہی کے تصور کو باقاعدہ بنایا اور سکھوں کو سنتوں ۔ فوجیوں کے خاندان میں تبدیل کیا جسے خالصہ پنتھ کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پانچ خالصہ بھائی دیا سنگھ ، بھائی دھرم سنگھ ، بھائی ہمت سنگھ ، بھائی محکم سنگھ اور بھائی صاحب سنگھ کو دیا گیا ایک اجتماعی نام پنج پیارے ہے ۔ پنج پیارے جن کو گرو گوبند سنگھ جی نے بپتسمہ دیا تھا ۔لفٹینٹ گورنر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ان نظریات پر عمل کریں جو گرو گوبند سنگھ صاحب جی نے اپنی پوری زندگی میں اپنائے اور غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی بہتری کیلئے انتھک جدو جہد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس بیساکھی پر آئیے ہم گرو گوبند سنگھ صاحب کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے کا عزم کریں ۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے جلیاں والا باغ قتل عام میں شہید ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہیدوں کی ہمت اور عظیم قربانی ہمیں ان کے خوابوں کے ہندوستان کی تعمیر کیلئے تحریک دیتی رہے گی ۔ انہوں نے قوم کی تعمیر میں کسان برادری کے انمول شراکت کو بھی سراہا ۔ اس موقع پر چئیر مین سکھ کوارڈینیشن کمیٹی جے اینڈ کے سردار اجیت سنگھ ، صدر گرودوارہ صاحب ابتل سردار امر جیت سنگھ ، پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام ، مذہبی سربراہان ، سرکردہ شہری ، کمیونٹی کے عمائدین اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے اور انہوں نے گرودوارہ صاحب میں حاضری دی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر نے جنرل زوراور سنگھ کو ان کی یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا

Next Post

لیفٹنٹ گورنر نے جموں میں وی وائی او ایم چائلڈ ڈیولپمنٹ سنٹر کا دورہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹنٹ گورنر نے جموں میں وی وائی او ایم چائلڈ ڈیولپمنٹ سنٹر کا دورہ کیا

لیفٹنٹ گورنر نے جموں میں وی وائی او ایم چائلڈ ڈیولپمنٹ سنٹر کا دورہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS