Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنودیوی یونیورسٹی کی36 ویں ایگز یکٹیو کونسل میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
14/10/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو …لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے راج بھون میں شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کی 36 ویں ایگزیکٹو کونسل میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں وائس چانسلر ایس ایم وی ڈی یو پروفیسر (ڈاکٹر) پرگتی کمار، وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر اومیش رائے، وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی پروفیسر نیلوفر خان، وائس چانسلر و چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ احمد آباد یونیورسٹی پروفیسر پنکج چندر، ڈائریکٹر راجیو گاندھی اِنسٹی چیوٹ آف پیٹرولیم ٹیکنالوجی امیٹھی پروفیسر اے ایس کے سنہا، ڈائریکٹر آئی آئی ٹی جموں پروفیسر منوج سنگھ گور، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، سی اِی او، ایس ایم وی ڈی ایس بی سچن کمار واشیا، رجسٹرار ایس ایم وی ڈی یو اَجے کمار شرما اور ایگزیکٹیو کونسل کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ایگزیکٹیو کونسل نے کئی اہم تعلیمی اور اِنتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا اورمیٹنگ میں پیش کئے گئے مختلف ایجنڈے کے نکات کی اصولی منظوری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے یونیورسٹی کو ہدایت دی کہ وہ قومی تعلیمی پالیسی۔ 2020 کے مقاصد کے مطابق نصاب کو باقاعدگی سے اَپ ڈیٹ کرنے کے لئے مختلف اہم اقدامات اور پروگراموں کا تفصیلی جائزہ لیں اور ایس ایم وِی ڈِی یو کو قومی سطح پر ایک ممتاز تعلیمی ادارہ بنانے کی سمت میں کام کرے۔اُنہوں نے زندگی بھر سیکھنے کی مہارت، کمیونٹی سے روابط، داخلوں میں اِضافہ، صنعت کے ساتھ اِشتراک و نیٹ ورکنگ، قلیل مدتی کورسوں کے ذریعے مہارت میں اِضافہ، تحقیق، اِختراع، انکیوبشن، پیٹنٹس، فیکلٹی و سٹاف کو مضبوط بنانے اورآنے والے تعلیمی سال سے نئے پروگراموں کے آغاز پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے یونیورسٹی کو ہدایت دی کہ زبانوں کے لئے ایک خصوصی فیکلٹی قائم کی جائے جہاں ہندی، ڈوگری، فرانسیسی اور جرمن کی مربوط کورسوں کی پیشکش کی جائے۔ اُنہوں نے غیر ملکی زبانوں اور تکنیکی کورسوں میں داخلہ لینے والے طلبا¿ کو ہندی اور ڈوگری زبانوں کو بھی سیکھنے کی ترغیب دینے پر زور دیا۔اُنہوں نے ایس ایم وِی ڈِی یو کو یونیورسٹی کے تمام ریکارڈز کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کو عملانے کی بھی ہدایت دی ۔میٹنگ میں یونیورسٹی میں جاری منصوبوں اور تعمیراتی کاموں، قومی تعلیمی پالیسی۔ 2020 کی عمل آوری، داخلوں سے متعلق اہم معاملات، بھرتیوں، فیکلٹی کی پیشہ ورانہ ترقی، غیر تدریسی عملے کے لئے غیر عملی پروموشن، طالب علموں کی لائف سائیکل مینجمنٹ کے عمل کی مکمل ڈیجیٹائزیشن اور اِی۔سمرتھ ڈیش بورڈ کے اِستعمال کا بھی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز نے شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کو اَپنے کیمپس پلیسمنٹ پروگرام کے تحت تین سال کی مدت کے لئے ’ٹی سی ایس پرائیرٹی کالج‘ کا درجہ دیا ہے۔وائس چانسلرشری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی پروفیسر (ڈاکٹر) پرگتی کمار نے منظوری اور توثیق کے لئے ایگزیکٹیو کونسل کے سامنے ایجنڈا کے مختلف آئٹمز پیش کئے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مذہب کے نام پر ملک کو تقسیم کرنا ایک بہت بڑی غلطی تھی/امیت شاہ

Next Post

جموں وکشمیر کا مستقبل بی جے پی کے ہاتھوں میں محفوظ / ڈاکٹر جتندرا سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
دفعہ 370 آئین میں عارضی تھا جس کو ہٹانے میں کانگریس ناکام ہوا: ڈاکٹر جتندرا سنگھ

جموں وکشمیر کا مستقبل بی جے پی کے ہاتھوں میں محفوظ / ڈاکٹر جتندرا سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS