Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

چیف سیکرٹری نے پی ایم پیکیج ملازمین سے متعلق مسائل کا جائیزہ لیا

by Indian Times
14/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…انفو……چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں کشمیر ڈویژن میں خدمات انجام دینے والے پرائم منسٹر پیکج ملازمین سے متعلق مختلف مسائل کا جائیزہ لیا گیا اور ان کے حل کیلئے اقدامات کئے گئے ۔ اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، ریلیف ، ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ری کنسٹریکشن ( ڈی ایم آر آر آر ) ، کمشنر سیکرٹری فوڈ ، سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افئیرز ، کمشنر سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ، سیکرٹری سکول ایجوکیشن ، ریلیف کمشنر ( مائیگرنٹس ) ، چیف انجینئرز آف آر اینڈ بی ، دیگر محکموں کے نمائندے اور ڈی ایم آر آر آر کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری نے کشمیر کے مختلف مقامات پر پی ایم پیکج ملازمین کو فراہم کئے گئے ٹرانزٹ رہائش گاہوں میں الاٹمنٹ کے معیار اور انفراسٹرکچر سہولیات سمیت کئی اہم امور کا جامع جائیزہ لیا ۔ چیف سیکرٹری نے مختلف ٹرانزٹ رہائش گاہوں کی جگہوں پر لفٹوں اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس ( ایس ٹی پیز ) کی فراہمی کا جائیزہ لیا ، ساتھ ہی متعلقہ چیف انجینئرز کی جانب سے تجویز کردہ مرمت اور تزئین و آرائش کے کاموں کا بھی جائیزہ لیا ، یہ بتایا گیا کہ مطلوبہ کاموں کیلئے 6.80 کروڑ روپے کی تفصیلی پراجیکٹ رپورٹس ( ڈی پی آرز ) تیار کی گئی ہیں ۔ پی ایم پیکج ملازمین کے کیرئیر کی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے محکموں کو 2022 کے ایڈمنسٹریٹو کونسل کے فیصلے پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ۔ چیف سیکرٹری نے پی ایم پیکج ملازمین کیلئے منعقدہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹیوں ( ڈی پی سیز ) کی حیثیت کا بھی جائیزہ لیا اور بروقت کارروائی اور موجودہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ۔ مزید براں اجلاس میں مرحوم ملازمین کے سلسلے میں ری ہیبلی ٹیشن اسسٹنس اسکیم ( آر اے ایس ) کے تحت کیسز کی حیثیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام زیر التوا معاملات کے جلد تصفیہ کیلئے ہدایات جاری کی گئیں ۔ چیف سیکرٹری نے پی ایم پیکج ملازمین کی فلاح و بہبود اور خدمت سے متعلق حقوق کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور اس پروگرام کے تحت ان کی بحالی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے محکموں کے درمیان مربوط کوششوں پر زور دیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کیلئے پرعزم /لیفٹنٹ گورنر

Next Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا جموں یونیورسٹی کے 19 ویں کانووکیشن سے خطاب

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا جموں یونیورسٹی کے 19 ویں کانووکیشن سے خطاب

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا جموں یونیورسٹی کے 19 ویں کانووکیشن سے خطاب

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS