Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ریٹرننگ آفیسر1۔بارہمولہ حلقہ نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ تربیتی سیشن کا اِنعقاد کیا

by Indian Times
16/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بارہمولہ….انفو……….بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر منگا شیرپا نے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک جامع تربیتی سیشن کا اِنعقاد کیا جس کا مقصد اُنہیں آئندہ لوک سبھا اِنتخابات۔ 2024 ءکے لئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کے عمل کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔یہ تربیتی سیشن 1 ۔بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کی نشست کےلئے اِنتخاب لڑنے والے اُمیدواروں کے لئے کاغذات نامزدگی کے عمل کو ہموار اور شفاف بنانے کے لئے منعقد کیا گیا تھا جس کااِنتخاب 20 مئی 2024 ءکو ہونا ہے ۔دورانِ سیشن ریٹرننگ آفیسر نے شرکا¿کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرنے کے لئے ضروری اہلیت کی ضروریات اور دستاویزات کے بارے میں جانکاری دی جبکہ 26 اپریل 2024 ءکو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرنے کے لئے وقت مقررہ پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔مزید برآں، شرکت کرنے والے نمائندوں کو قانونی اور اِنتخابی اصولوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے نامزدگی فارم کی تکمیل اور جمع کرنے کے پروٹوکول کے حوالے سے تفصیلی ہدایات فراہم کی گئیں۔منگا شیرپا نے جمہوری اصولوں کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیااور تمام سیاسی جماعتوں اور اُمیدواروں پر زور دیا کہ وہ اِنتخابی عمل کے دوران اخلاقی طرز ِعمل کو برقرار رکھیں۔ریٹرننگ آفیسر نے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف اِنتخابات کے اِنعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کے عزم کا اعادہ کیا جس سے تمام اُمیدواروں کے لئے یکساں مواقع پیدا ہوں گے۔تربیتی سیشن کے دوران ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بارہمولہ عبدالرحمان بٹ، سیاسی جماعتوں کے نمائندگان اور دیگر انتخابی عہدیدار موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کلا کیندر میں تین روزہ پینٹنگ ایگزبشن کا آغاز

Next Post

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر پلوامہ نے لوک سبھا اِنتخابات ۔2024ءکی تیاریوں کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر پلوامہ نے لوک سبھا اِنتخابات ۔2024ءکی تیاریوں کا جائزہ لیا

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر پلوامہ نے لوک سبھا اِنتخابات ۔2024ءکی تیاریوں کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS