Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈی سی شوپیاں نے ضلع ہسپتال شوپیان کا کیا معائینہ

by Indian Times
16/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈی سی شوپیاں نے ضلع ہسپتال شوپیان کا کیا معائینہ
شوپیان/15مئی/ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان فضل الحسیب نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے ضلع ہسپتال شوپیان کا دورہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈوں اور شعبوں کا دورہ کر کے معائینہ کیا اور اِدارہ صحت کے مجموعی کام کا ج کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے ہسپتال میں موجود اَدویات ، تشخیصی اور دیگر سہولیات کی دستیابی اور وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والے خدمات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اُنہوں نے اِس اِدارہ کی صحت خدمات کے بارے میں مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کرکے دریافت کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہسپتال اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ ہسپتال کے اَندر اور اِرد گرد مکمل صفائی کا خیال رکھا جائے اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔اُنہوں نے اِنسانی وسائل کے صحیح اِستعمال پر زور دیا اور کہا کہ وہ پوری لگن اور خلوص کے ساتھ مریضوں کی خدمت کریں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری کلچر ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے ٹیگور ہال میں میوزیکل ایوننگ میں شرکت کی سری نگر/15مئی/جموں کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر، اینڈ لنگویجزنے سری نگر میں 21 مئی سے ہونے والے آئندہ جی۔20 ٹوراِزم ورکنگ گروپ میٹنگ کی تیاری کے لئے شام ٹیگور ہال میں ایک میوزیکل ایوننگ کی تقریب کا اِنعقاد کیا۔اِس تقریب کا مقصد موسیقی سے محبت کرنے والی وادی کو خوشی کے احساس سے متاثر کرنا ہے اور اِس علاقے کے فن کارانہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا ہے۔اِس موقعہ پر سیکرٹری سیاحت و ثقافت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ ، سیکرٹری جموں کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر، اینڈ لنگویجزبھارت سنگھ اور ایڈیشنل سیکرٹری سنجیو رانا بھی موجود تھے۔اِس تقریب نے حاضرین کی ایک بڑی تعداد کو بھی اَپنی طرف متوجہ کیا جن میں سکولی بچے بھی شامل تھے جو فن کاروں کی شاندار پرفارمنس سے متاثر ہوئے۔وادی کے نوجوان فن کاروں کو ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کی وجہ سے خوب پذیرائی اور داد ملی۔یہ تقریب جموںوکشمیر کی ثقافت اور روایات کو فروغ دینے کے لئے جموں کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر، اینڈ لنگویجزکے عزم کو اُجاگر کرتی ہے جس کا مقصد ایک دِلفریب اور مسحور کن ماحول پیدا کرنا ہے۔جموں کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر، اینڈ لنگویجزکے زیراہتمام یہ تقریبات 30 مئی 2023ءتک جاری رہیں گی جو سری نگر کے مختلف سیاحتی مقامات پر سامعین کو محظوظ کریں گی۔

Next Post

جی ٹونٹی اجلاس: سری نگر میں سیول اور پولیس آفیسران کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جی ٹونٹی اجلاس: سری نگر میں سیول اور پولیس آفیسران کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

جی ٹونٹی اجلاس: سری نگر میں سیول اور پولیس آفیسران کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS