Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جی ٹونٹی اجلاس: سری نگر میں سیول اور پولیس آفیسران کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

by Indian Times
16/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جی ٹونٹی اجلاس: سری نگر میں سیول اور پولیس آفیسران کی اعلیٰ سطحی میٹنگ
سری نگر،15مئی /یو این آئی/جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں جی ٹونٹی اجلاس کو پر امن انعقاد کی خاطر پولیس اور سیول انتظامیہ سے وابستہ سینئر آفیسران کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران کئی اہم فیصلے لئے گئے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار، صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری کی سربراہی مین سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران جی ٹونٹی کے حوالے سے کئے جارہے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر ، ایس ایس پی سری نگر، سری نگر ضلع کے تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ، اے ڈی سی ، ایس ڈیم ای ، سھی تحصیلدار اور نائب تحصیلداروں نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران اے ڈی جی پی اورصوبائی کمشنر کشمیر کو جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے پر امن انعقاد کے لئے کئے جا رہے ضروری انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔سیکورٹی میٹنگ سے خطاب کے دوران اے ڈی جی پی وجے کمار اور صوبائی کمشنر کشمیر نے میٹنگ میں شریک آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جی ٹونٹی اجلاس سے قبل پختہ سیکورٹی انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے آفیسران کو ہدایت دی کہ جی ٹونٹی اجلاس کے دوران ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر حساس مقامات پر حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ آفیسران کو احکامات جاری کئے گئے کہ ملی ٹینٹوں کی نقل وحرکت کو روکنے کی خاطر رات کے اوقات میں مشترکہ گشت کو بھی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے بتایا کہ سیول اور پولیس آفیسران کے درمیان قریبی تال میل ناگزیر ہے۔انہوں نے سیول انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ اپنے ماتحت والے علاقوں میں پولیس آفیسران کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔میٹنگ کے دوران سری نگر ضلع کے تمام مجسٹریٹس اور پولیس آفیسران کو ہدایت دی گئی کہ افواہ پھیلانے والوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد پر بھی زور دیا گیا۔میٹنگ میں شریک سیول اور پولیس آفیسران کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جی ٹونٹی اجلاس کے دوران عوام کو کسی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرناپڑے اور یہ کہ فیلڈ آفیسران کا عوام کے ساتھ رویہ شائستہ ہونا چاہئے۔دریں اثنا ذرائع نے یو این آئی اردوکو بتایا کہ سری نگر کے کنٹرول روم میں پولیس اور سیول آفیسران کے درمیان جی ٹونٹی کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کے دوران کئی اہم فیصلے لئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران رات کا گشت تیز کرنے، سماج دشمن اور ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر ناکوں کا جال بچھانے اور سابق ملی ٹینٹوں اور سنگبازوں پر خصوصی نظر گزر رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ میٹنگ کے دوران پولیس اور سیول انتظامیہ سے وابستہ آفیسران کو حکم دیا گیا کہ جی ٹونٹی اجلاس کے پیش نظر سبھی آفیسران مستعد رہے تاکہ سماج دشمن عناصر کے ارادوں کو ناکام بنایا جا سکے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی سی شوپیاں نے ضلع ہسپتال شوپیان کا کیا معائینہ

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر کا پولیا اننت ناگ میں ” کسان سمپرک ابھیان “ سے خطاب

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر کا پولیا اننت ناگ میں ” کسان سمپرک ابھیان “ سے خطاب

لیفٹیننٹ گورنر کا پولیا اننت ناگ میں ” کسان سمپرک ابھیان “ سے خطاب

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS