Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

چیف جسٹس نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا

by Indian Times
16/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف جسٹس نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا
بانڈی پورہ/انفو////جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے ضلع بانڈی پورہ کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں ضلعی عدالت کے کام کاج کا جائزہ لیا۔چیف جسٹس نے بار ممبران اور جوڈیشل اَفسروں کے ساتھ بات چیت کی۔اُنہوں نے زیر تعمیر ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کا معائینہ کرنے کے علاوہ چائلڈ کیئر اِنسٹی چیوٹ کا دورہ بھی کیا۔چیف جسٹس کا اِستقبال ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد ، پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بانڈی ورپ امیت شرما اور ایس ایس پی بانڈی پورہ لکشے شرمانے کیا۔ چیف جسٹس کو ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس پہنچنے پر جموںوکشمیر پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔دورے کے دوران جسٹس کوٹیشور سنگھ نے کورٹ کمپلیکس میں کام کرنے کے منظر نامے کا معائینہ کیا اور عدالتی عملے کو ڈیٹا کو اَپ ڈیٹ اور اَپ لوڈ کرنے کی ہدایت دی کیوں کہ عدالتی خدمات کی مو¿ثر فراہمی کے لئے ڈیٹا اَنٹری آپریشن بہت اہم ہے۔اُنہوں نے تقریباً 35 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کئے گئے نئے کورٹ کمپلیکس بانڈی پورہ کے جاری تعمیراتی کاموں کا بھی معائینہ کیا ۔ اُنہوں نے عمل آوری ایجنسی کو دسمبر 2023ءکی دی گئی ٹائم لائن سے قبل زیر ترقی کورٹ کمپلیکس مکمل کرنے اور جسمانی طور خاص اَفراد کے لئے سہولیات قائم کرنے اور سولر پینلوں سے پاور بیک اَپ کی سہولیت لگانے کو کہا۔دورے کے دوران چیف جسٹس نے بار ایسو سی ایشن بانڈی پورہ سے بھی بات چیت کی ۔اُنہوں نے ان سے بات چیت کرتے ہوئے بار کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی ۔ اُنہوں نے کہا کہ اِنصاف کی فراہمی کے لئے عدلیہ کے تمام وِنگوں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔اُنہوں نے ججوں اور بار ایسو سی ایشن آف ڈسٹرکٹ کورٹ بانڈی پورہ کے عملے کی ضلع میں ان کی مثالی کارکردگی کے لئے بھی سراہنا کی۔دریں اَثنا، جسٹس کوٹیشور سنگھ اِنسٹی چیوٹ میں رہنے والے بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کا جائزہ لینے کے لئے بالترتیب پاپچن اور سندر ون میں واقع چائلڈ کیئر اِنسٹی چیوٹ فار بوائز اور یتیم خانہ برائے لڑکیوں کا دورہ کیا۔اُنہوں نے دورے کے دوران احاطے کا ایک دورہ کیا جس میں رہائشی جگہ ، تفریحی مقامات اور تعلیمی سہولیات شامل ہیں۔اِس موقعہ پر جسٹس کوٹیشور سنگھ نے بچوں سے بات چیت کی اور ان کی داستانیں اور تجربات سنے ۔ اُنہوں نے ان کی فلاح و بہبود کے لئے اَپنی تشویش کا اِظہار کیا اور اُنہیں ایک پرورش بخش ماحول اور معیاری تعلیم تک رَسائی فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے عملے اور رہائشیوں کو درپیش کسی بھی مسائل یا چیلنجوں کا بھی نوٹس لیااور ان خدشات کو دورہ کرنے میں اَپنے مکمل تعاون کا یقین دِلایا۔چیف جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے بچوں سے کہا کہ وہ اَپنے کیرئیر کو ترجیح دیں اور تمام حالات میں منشیات سے دور رہیں ۔اُنہوں نے بچوں کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اِظہاربھی کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ہڑتال کالیں جموں وکشمیرمیںماضی کی بات /لیفٹنٹ گورنر منو ج سنہا

Next Post

ریحانہ بتول نے کشمیر ہاٹ میں میگا جاب میلے کا اِفتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ریحانہ بتول نے کشمیر ہاٹ میں میگا جاب میلے کا اِفتتاح کیا

ریحانہ بتول نے کشمیر ہاٹ میں میگا جاب میلے کا اِفتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS