Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ریحانہ بتول نے کشمیر ہاٹ میں میگا جاب میلے کا اِفتتاح کیا

by Indian Times
16/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ریحانہ بتول نے کشمیر ہاٹ میں میگا جاب میلے کا اِفتتاح کیا
سری نگر…انفو///سیکرٹری محنت و روزگار ریحانہ بتول نے کشمیر ہاٹ میں دیش بھگت یونیورسٹی پنجاب کے اِشتراک سے ایک روہ میگا جاب میلے کا اِفتتاح کیا۔ روزگار کے متلاشیوں کی طرف سے زبردست ردِّعمل ملا ۔ زائد اَز 11,000 روزگار کے متلاشیوں نے آن لائن رجسٹریشن کی اور جاب میلے میں حصہ لیا۔تقریب میں زائد اَز 7000 اَسامیاں رکھنے والی 205کمپنیوں نے شرکت کی جن میں قومی سطح کی 25 کمپنیاں شامل تھیں۔ اِس کے علاوہ خود روزگار سکیموں پر عمل در آمد کرنے والے تمام سرکاری محکمے بھی اَپنی اَپنی سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے تقریب میں موجود تھے۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ نثار احمد وانی ، ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جموں شیبا عنایت ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی اِی اینڈ سی سی سری نگر منیش منہاس اور محکمہ کے دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔سیکرٹری نے آجروں کے سٹالوں کا ایک چکر لگایا اور مختلف کمپنیوں کی صنعتی نمائندوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی۔ دوران گفتگو اَنجمنوں کے نمائندوں نے مختلف صنعتی شعبوں میں زیادہ سے زیادہ اُمید واروں کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے درکامہارت اور تربیت پر روشنی ڈالی ۔ اُنہوں نے بھرتیوں سے متعلق اُنہیں درپیش مختلف مسائل پر بھی روشنی ڈالی تاکہ مسائل کو حل کرنے اور ان کی بھرتی کے عمل کو آسان بنانے کے لئے ضروری اَقدامات کئے جائیں ، روزگار کی فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے ۔ سیکرٹری موصوف نے یقینی بنایا کہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح کو کم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ریحانہ بتول نے مزید اِس طرح کی تقریبات کے اِنعقاد پر زور دیا اور خود روزگار سکیموں اور استعداد کار میں اِجافے کے اقدامات سے روزگار کے ہر ممکن مواقع پیدا کرنے پر زور دیا تاکہ روزگار کے متلاشیوں کے لئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع دستیاب ہوں۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ نے کہا کہ اِس پلیٹ فارم کا مقصد روزگار کے متلاشیوں اور آجروں کے درمیان گیپ کو ختم کرنا ہے جو کہ خواہشمند اَفراد کو فائدہ مند روزگار حاصل کرنے کا موقعہ فراہم کرتا ہے۔سیکرٹری موصوفہ نے ایل اینڈ اِی کی جانب سے 32 موقعہ پر جاب آفر لیٹر تقسیم کئے گئے ، مختلف کمپنیوں کی جانب سے اہلیت اور ضرورت کی بنیاد پر 4300 کے قریب اُمید واروں کو دوسرے راﺅنڈ کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا ، تقریب کے دوران زائد اَز 2000 رجسٹریشن بھی کی گئی اور مختلف اُمید واروں کو سکل ڈیولپمنٹ کورسوںکے لئے رجسٹر کیا گیا۔اِس موقعہ پر کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری ، ٹوراِزم سیکٹر، ایڈونچر ٹوراِزم ، ٹریول اینڈ ٹور ایسو سی ایشن آف کشمیر ، پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن آف کشمیر ، صدر کھنموہ اِنڈسٹریل ایسو سی ایشن ، پرائیویٹ ہسپتال ایسو سی ایشن آف کشمیر کے نمائند ے موجود تھے۔سیکرٹری موصوفہ نے کہا کہ محکمہ نے مارکیٹ کی طلب کے مطابق مختلف شعبوں میں اِس طرح کی سکل ٹریننگ کا عمل پہلے ہی شروع کیا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف جسٹس نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا

Next Post

سیکرٹری سیاحت نے کولگام کاتفصیلی دورہ کیا اور ضلع ترقیاتی منظر نامے کا جائز ہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
سیکرٹری سیاحت نے کولگام کاتفصیلی دورہ کیا اور ضلع ترقیاتی منظر نامے کا جائز ہ لیا

سیکرٹری سیاحت نے کولگام کاتفصیلی دورہ کیا اور ضلع ترقیاتی منظر نامے کا جائز ہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS