Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

سیکرٹری سیاحت نے کولگام کاتفصیلی دورہ کیا اور ضلع ترقیاتی منظر نامے کا جائز ہ لیا

by Indian Times
16/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سیکرٹری سیاحت نے کولگام کاتفصیلی دورہ کیا اور ضلع ترقیاتی منظر نامے کا جائز ہ لیا
کولگام/انفو///سیکرٹری سیاحت و ثقافت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے کولگام ضلع کاتفصیلی دورہ کیا اور ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران سیکرٹری جو ضلع کولگام کے اِنچارج اِنتظامی سیکرٹری بھی ہیں ، نے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر جاری تعمیراتی کاموں، چمبا گنڈ پل، آڈیگٹنو میں سیلاب سے بچاو¿ بند کا معائینہ کیا اوراُنہوں نے وہاںاِنڈور سٹیڈیم پر کام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے کولگام میں سول سروسز لائبریری کا دورہ کیا اور اُمید واروں سے بات چیت کی ۔اُنہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ لگن کے ساتھ اِمتحانات کی تیاری کریں اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیااور لائبریری وسائل کو مو¿ثر طریقے سے استعمال کرنے کو کہا۔دورے کے دوران سیکرٹری سیاحت و ثقافت کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ اور ضلع اِنتظامیہ دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔دورے کے دوران ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے ٹریکنگ مہم کے لئے ریسٹ ہاو¿س چاولگام سے کونسرناگ تک ٹریکروں کے ایک گروپ کو بھی ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔بعد اَزاں، ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے ریسٹ ہاﺅس چولگا م میں اَفسران کے ایک میٹنگ منعقد کی جس میں حکومت کی مختلف سکیموں اور پروگراموں کے تحت ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ میںضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ ۔ اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر، اے ڈی سی وقار احمد گیری اور مختلف محکموں کے دیگر سیکٹورل اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے ڈسٹرکٹ کیپکس ، پی آر آئی گرانٹس ، سی ایس ایس ، پی ایم ڈی پی سمیت دیگر کے تحت ہونے والی طبعی اور مالی حصولیابیوں کے بارے میں تفصیلی پیش رفت پیش کی۔ہیلتھ سیکٹر کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے چیئر کو صحت کی بہتر خدمات کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے لئے اَسامیاںبنانے کی فوری ضرورت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔چیئر کو میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال کے لئے جلد اَز جلد فعال بنانے کی ضرورت سے بھی آگاہ کیا گیا۔سیکرٹری کو زیر تکمیل بڑے پروجیکٹوں کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی گئی جس میں اَفسروں کے ریذیڈنشل کوارٹروں ، جی بی ہوسٹل کولگام ،پی آر آئی کوارٹروں ، ایس ڈی ایچ کمپلیکس ڈی ایچ پورہ ، کیمواور دیگر کام کے پروجیکٹ شامل ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے چیئر کو ضلع میں منشیات کی لت پر قابو پانے کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات ، نوجوانوں کی شمولیت کے پروگراموں اور سیاحت کے فروغ فیسٹولوں کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ اَپنی پوری کوشش کریں اور ضلع کے عوامی فلاح و بہبود کے لئے حکومتی پروگراموں کے مناسب نفاذ کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے ضلع کے گڈ گورننس اِنڈکس کا جائزہ لیتے ہوئے اِنڈکس کے ترقیاتی پیرامیٹروں میں بہتری لانے پر زور دیا۔اُنہوں نے شکایات کے اَزالے کے طریقہ کا ر کو مضبوط بنانے ، جے کے ایم کے تحت کاموں کی بروقت تکمیل اور سی ایس ایس کے دیگر کاموں ، اسپریشنل بلاکوں اور پنچایتوں کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ریسٹ ہاﺅس میں پی آر آئی ممبران نے سیکرٹری موصوف سے ملاقات کی ۔سیکرٹری نے پی آر آئی ممبران کے مسائل اور مطالبات سنے۔اُنہوں نے یقین دِہانی کی ان کی جانب سے پیش کردہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ریحانہ بتول نے کشمیر ہاٹ میں میگا جاب میلے کا اِفتتاح کیا

Next Post

باہری لوگوںکو جموں وکشمیرمیںزمین دینے کاشوشہ بے بنیاد/منوج سنہا بارہمولہ۵۱،جولائیجے کے این ایس جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو یہ واضح کیاکہ پردھان منتری کی آواس یوجنا (PMAY) کے تحت کسی بھی بیرونی یاغیرمقامی باشندے کوکوجموں وکشمیرمیں زمین نہیں دی جا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اس قسم کاشوشہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے اوریہ اُن لوگوںکی کارستانی ہے ،جو غریبوں اور پسماندہ طبقوںکی فلاح وبہبود سے خوش نہیں ہیں اور نہیں چاہتے کہ غریبوںکو بدلاﺅ کافائدہ ملے ۔لیفٹنٹ گورنر کاکہناتھاکہ غیر قانونی طور پر ریاستی زمین پر قبضہ کرنے والوں کو لوگوں کو گمراہ کرنا بند کرنا چاہئے۔جے کے این ایس کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کواعلیٰ حکام کے ہمراہ بارہمولہ کادورہ کیا ۔موصوف نے یہاں تاریخی شیروانی ہال میں سینماگھر کاافتتاح کیا۔اس موقعہ پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کے ہمراہ انتظامی سیکرٹری محکمہ قبائلی امور شاہداقبال چودھری ،ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سحرش اصغر ،چیئرپرسن بی ڈی سی بارہمولہ سفینہ بیگ اور اعلیٰ پولیس وسیول حکام بھی تھے ۔قابل ذکر ہے کہ 1990میں شورش شروع ہونے سے پہلے بارہمولہ قصبہ میں 2سینما گھر موجود تھے ،جن میں سے ایک سینما گھر ،شیروانی ہال کے متصل تھا،جسکا نام Regina Cinamaتھا جبکہ دوسرا سینما گھر فوج کی جانب سے GMCبارہمولہ کے قریب تھا،اوراس کانام Daggerسینما گھر تھا۔شیروانی ہال میں سینما گھر کاافتتاح ہونے کامطلب ہے کہ بارہمولہ میں 33سال بعد سینما ہال کھل گیاہے ۔اُدھر بارہمولہ پہنچنے کے بعدلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈاک بنگلہ بارہمولہ میں حکام کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ،اوراس موقعہ پرانہوںنے کپوارہ میں سینما گھر اورشمالی کشمیرمیں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں اور کاموںکاسنگ بنیاد رکھا اور کچھ ایک کاافتتاح بھی کیا۔ ڈاک بنگلہ بارہمولہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ بہت سے لوگ ان کے پاس یہ کہتے ہوئے آئے کہ وہPMAY کے اہل ہیں لیکن ان کے پاس مکان بنانے کیلئے زمین نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ لہٰذا انتظامیہ نے اس معاملے کا جائزہ لیا اور ایسے بے گھر وبے زمین خاندانوں کو PMAY(جی) کے تحت 5 ملیر اراضی دینے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنے گھر تعمیر کر سکیں۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ بے گھر خاندانوں کے لئے اب تک ایک لاکھ99ہزار500 مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ منظور شدہ مکانات میں 46000شیڈولڈ کاسٹ اورشیڈولڈ ٹرائب امرے میں آنے والے خاندان شامل ہیں جو اس اسکیم یعنی پردھان منتری کی آواس یوجنا کےلئے اہل تھے۔لیفٹنٹ گورنر نے کہاکہ اس کے علاوہ2711 ایسے خاندان شامل ہیں جن کے پاس زمین نہیں تھی۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ بدقسمتی سے، کچھ لوگ یہ دعویٰ کر کے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں کہ زمین باہر کے لوگوں کو دی جا رہی ہے۔ انہوںنے واضح کیاکہ جموں و کشمیر میں کسی باہری یاغیرمقامی باشندے کو زمین نہیں دی جارہی ہے۔کسی سیاسی جماعت یا لیڈر کا نام لئے بغیر،لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جنہوں نے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا اور اپنے پیسوں سے بڑے گھر تعمیرکئے، وہ لوگوں کو گمراہ کرنا بند کریں۔انہوں نے کہاکہ ان لوگوں کو ابہام پیدا کرنا بند کرنا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہاکاکہناتھاکہ میں اس طرف نہیں جاو¿ں گا کہ ان کے پاس غیر قانونی طور پر قبضہ شدہ سرکاری اراضی پر بڑے محلات بنانے کے لیے پیسے کہاں سے آئے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ بے زمینوں کے لیے زمین اور پی ایم اے وائی کے تحت ایک پکا مکان ہزاروں خاندانوں کی مکمل صلاحیتوں کو اجاگر کرے گا اور ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرے گا۔انہوںنے کہاکہ حکومت قطار میں موجود آخری شخص کو بااختیار بنانا چاہتی ہے اور میں ان خاندانوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ایک امید افزا مستقبل آپ کا منتظر ہے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ جموں و کشمیر میں70 سالوں سے پروان چڑھنے والے غیر اخلاقی گٹھ جوڑ کو منظم طریقے سے ختم کیا جا رہا ہے۔ اس نے بعض بااثر لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور بہت سے مفادات رکھنے والے جموں و کشمیر کی ترقی کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن بدعنوانوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔دریں اثناءلیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے مقبول شیروانی ہال، بارہمولہ میں ایک کثیر مقصدی100 نشستوں والے سنیما ہال کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ 30 سال کے وقفے کے بعد بارہمولہ کو100 سیٹوں والا سنیما ہال ملا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبول شیروانی ہال بارہمولہ میں یہ سینماگھر نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہوگا بلکہ ان نوجوانوں کےلئے سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہوگا جو تعلیم، ٹیکنالوجی اور فن میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔جموں و کشمیر میں امن قائم کرنے کے لیے لوگوں کے تعاون کی تلاش کرتے ہوئے،لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس بہت اچھا کام کر رہے ہیں لیکن یہ ہر ایک شہری کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں قیام امن میں اپنا حصہ ڈالے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کو خوشحال بنانے کے حوالے سے تمام تجاویز کے لیے تیار ہیں۔ لیکن اگر سیاسی مشورے ہیں تو مجھے ماضی میں دلچسپی نہیں تھی اور نہ ہی مستقبل میں ان میں دلچسپی ہو گی۔

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS