Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے 79 ویں یوم آزادی کے موقعہ پر سری نگر کے راج بھون میں قومی پرچم لہرایا

by Indian Times
16/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…..انفو….لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے 79ویںیوم آزادی کے موقعہ پر سری نگر کے راج بھون میں قومی پرچم لہرایا اور اسے سلامی پیش کی۔ اِس موقعہ پر اُنہوں نے پوری قوم کو دِل کی گہرائیوں سے یومِ آزادی کی مُبارک باد اور نیک خواہشات پیش کیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مجاہدین آزادی ،پولیس ، فوج اور سی اے پی ایف کے بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اُنہوں نے اُن شہریوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے چسوٹی کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے اَپنی جانیں گنوائیں۔اُنہوں نے کہا،”آیئے اس یوم آزادی پر ہم یہ عہد کریں کہ اس تاریخی سفرِ امن و ترقی میں کوئی فرد یا گاو¿ں پیچھے نہ رہ جائے۔ جب ہم ترنگے کو بلند ہوتے دیکھتے ہیں ، تو ہمیں فخر، اعتماد اور اُمید کے ساتھ جموں و کشمیر کی ایک روشن اور بہتر مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کردہ پیغام میں کہا،”79 ویں یوم آزادی کے موقعہ پر سری نگر کے راج بھون میں قومی پرچم لہرایا۔ میں سب کو دل سے یوم آزادی کی مُبار ک باد دیتا ہوں۔ یہ وہ دن ہے جب ہم اپنے ترنگے کو سلام کرتے ہیں اور فخر محسوس کرتے ہیں کہ یہ آسمان کی بلندیوں پر لہرا رہا ہے۔“میں اپنے تمام شہریوں کے ساتھ مل کر اُن مجاہدین آزادی کو سلام پیش کرتا ہوںجن کی بے مثال قربانیوں نے ہمیں آزادی دِلائی۔ میں اُن بے گناہ شہریوں کو بھی خراج پیش کرتا ہوں جو 22 اپریل کو پہلگام میں پاکستان نواز دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے۔میں’آپریشن سندور‘ اور ’آپریشن مہادیو‘میں شامل ہمارے بہادر سپاہیوں، افواج، سیکورٹی، انٹلی جنس ایجنسیوں اور جموں کشمیر پولیس کے تمام اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس حملے کا منہ توڑ جواب دیا۔چسوٹی کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے متاثرہ کنبوںکے ساتھ میری دلی ہمدردی ہے۔ یہ سانحہ اِنتہائی افسوسناک ہے۔ متاثرین کی مدد کے لئے اِمدادی کارروائیاں جنگی بنیادوں پر جاری ہیں۔یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی مقدس مادر وطن سے ایک ایک دہشت گرد کا صفایا کریں۔ ہماری افواج، سی اے پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس اِس مقصد کے لئے پُرعزم ہیں۔ عوام کے حب الوطنی سے بھرپور جذبے اور اِجتماعی کوششوں سے جموں و کشمیر کو دہشت گردی سے مکمل پاک کیا جائے گا۔ہمیں ایک مقصد، ایک عزم کے ساتھ کام کرنا ہے تاکہ جموں و کشمیر کو ہر شعبے میں مضبوط اور خود انحصاربنایا جا سکے۔ ہمیں مساوات اور خوشحالی کے ہدف کے لئے خود کو وقف کرنا ہوگا۔آیئے، ہم کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کی زِندگی کو بہتر بنانے کے لئے خود کو وقف کریں۔ دیہی معیشت کو فروغ دیں اور محنت کش طبقے کو بااِختیار بنا کر ایک بہتر سماج کی تعمیر کریں۔آئیے ، ہم سب اِس یوم آزادی پر یہ عہد کریں کہ کوئی بھی فرد یا گاو¿ں اس تاریخی سفر میں پیچھے نہ رہ جائے۔ ترنگے کو بلند ہوتا دیکھ کر ہمیں ایک روشن، پُراُمید اور خوشحال جموں و کشمیر کی طرف بڑھنا ہے۔“

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر کی جی آئی ٹیگ شدہ مصنوعات کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے جامع منصوبوں پر زور دیا

Next Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان ستمبھ پر گل دائرے چڑھائے اور شہدا¿ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان ستمبھ پر گل دائرے چڑھائے اور شہدا¿ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان ستمبھ پر گل دائرے چڑھائے اور شہدا¿ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS