سری نگر۔۔۔۵۱، نومبر۔۔۔۔جے کے این ایس ۔۔۔۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز نوگام پولیس اسٹیشن میں حادثاتی دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیا، جس میں9 افراد ہلاک اور 32 دیگر زخمی ہوئے۔اسے پہلے انہوںنے حادثاتی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا گو کی۔بعدازاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اوجالا اسپتال میں نوگام پولیس اسٹیشن دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔جے کے این ایس کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایکس پوسٹ میں کہاکہ میں نے حادثاتی دھماکے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن میں انتہائی المناک حادثاتی دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سوگوار خاندانوں کے تئیں میری تعزیت ہے،ں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں ۔منوج سنہا نے کہا کہ حکومت مرنے والوں کے خاندانوں، دوستوں اور پیاروں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔اس دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اوجالا اسپتال میں نوگام پولیس اسٹیشن دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو سری نگر کے سائگنس ا±جالا اسپتال کا دورہ کیا تاکہ نوگام پولیس اسٹیشن دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات کی جائے، جس میں جمعرات کی رات9 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 32 دیگر زخمی ہوئے تھے۔حکام نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے زخمی پولیس اہلکاروں، ریونیو اہلکاروں اور عام شہریوں سے بات چیت کی جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے ان کی حالت کے بارے میں خود اپ ڈیٹ لیا اور طبی عملے کو بہترین ممکنہ دیکھ بھال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔






