Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر میں 37.92 کرو ڑروپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اِی ۔ اِفتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

by Indian Times
16/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو….وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر ضلع میں 37.92 کروڑ روپے مالیت کے متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں کا اِی۔اِفتتاح کیا اوربذریعہ ورچیول موڈ سنگ بنیاد رکھا۔ ان منصوبوں کا مقصد شہری بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا، شہری سہولیات میں بہتری لانا اور عوام کے معیارِ زِندگی کو بہتر بنانا ہے۔اِی۔اِفتتاح اور اِی۔سنگِ بنیاد کی تقریب شیرکشمیر اِنٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں منعقد ہوئی۔ اِس موقعہ پر نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری، وزرا جاوید رانا، جاوید ڈار اور ستیش شرما، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل سری نگر ملک آفتاب اور جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران جن میں علی محمد ساگر، مُبارک گل، شمیم فردوس، سلمان ساگر، تنویر صادق، احسان احمد اور مشتاق احمد گوروموجود تھے۔تقریب میں وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا،صوبائی کمشنر کشمیر انشل گرگ، ضلع ترقیاتی کمشنرسری نگر اکشے لابرو، محکمہ جات کے سربراہان اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔وزیر اعلیٰ نے نوشہرہ سری نگر میں وول منڈی کی تزئین و مرمت اور از سر نو تعمیر کے کام کا اِی۔اِفتتاح کیا جو ایک کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا۔اُنہوں نے گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر میں سرجری، میڈیسن اور ریڈیالوجی شعبہ جات کی اَپ گریڈیشن کے لئے نئی عمارت کی تعمیر کا اِی۔سنگِ بنیاد رکھا جس کی تخمینی لاگت 18.70 کروڑ روپے ہے۔اِس کے علاوہ اُنہوں نے سولنہ میں9.90کروڑ روپے کی لات سے ابھیدنند ہوم کی اَپ گریڈیشن اور زکورہ میں2.13 کروڑ روپے کی لاگت سے فلیس ٹیسٹنگ لیبارٹری کی تعمیر کے منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔اِسی طرح وزیر اعلیٰ نے گنڈتل۔غنی موہر سڑک پر ملوری نالہ پر 1×15 میٹر سپین پلیٹ گرڈر آر سی سی ڈیکڈ پُل کی تعمیر کا اِی۔سنگِ بنیاد رکھا جس کی لاگت 1.53 کروڑ روپے ہے۔ اُنہوں نے سرا میں ملوری نالہ پر 1×20 میٹر سپین پلیٹ گرڈر آر سی سی ڈیکڈ پُل اور سرا باغ سے دارہ ہیلتھ سینٹر تک سڑک کی تعمیر پر مشتمل 4.66 کروڑ روپے کے منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔دورانِ تقریب وزیر اعلیٰ نے سری نگر ضلع کے مشن یووا اور ’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈِی پی)‘کے مستفیدین میں منظوری نامے تقسیم کئے جس سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ذریعہ معاش میں بہتری کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے سی ایس ایس،کیپکس، ایس اے ایس سی آئی اور سی ڈِی ایف کے تحت سری نگر ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور فنڈز کے بہترین اِستعمال اور مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے پر زور دیا۔وزیر اعلیٰ نے سری نگر ضلع کے اَرکان قانون ساز کی جانب سے اُٹھائے گئے مختلف مسائل سنے اور اچھن لینڈ فل سائٹ کی وجہ سے ماحولیاتی مسائل پر تشویش کا اِظہار کیا اور شہر میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کر نے پر زور دیا۔ اُنہوں نے متعلقہ محکموں، صوبائی اور ضلعی اِنتظامیہ کو ان سنگین مسائل کے طویل مدتی حل تلاش کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ نے سرینگر میں خراب ہوتی فضائی آلودگی کے مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے فضائی آلودگی پر قابو پانے اور خشک موسم کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مو¿ثر اقدامات کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے ڈِی پی آئی آئی ٹی کے ضلعی سطح کے کاروباری اِصلاحات کی عمل آوری پر زور دیا

Next Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ضلع سری نگر میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ضلع سری نگر میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ضلع سری نگر میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS