Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ضلع سری نگر میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

by Indian Times
16/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو….وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے شیرکشمیر اِنٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (ایس کے آئی سی سی ) میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی تاکہ ضلع سری نگر کے مجموعی ترقیاتی منظرنامے کا جائزہ لیا جا سکے اور منتخب نمائندوں سے عوامی مسائل کے بارے میں روبرو رائے حاصل کی جا سکے۔میٹنگ میں بجٹ کے مختلف حصوں کے تحت سرکاری فلیگ شپ سکیموں اور جاری اہم ترقیاتی منصوبوں کی شعبہ وار اور اسمبلی حلقہ وار عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری، وزرا¿ جاوید احمد رانا، جاویدڈار اور ستیش شرما، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیئرپرسن ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل سری نگر ملک آفتاب اور ضلع سری نگر کے ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ممبران اسمبلی علی محمد ساگر، مبارک گل، شمیم فردوس، سلمان ساگر، تنویر صادق، احسان احمد پردیسی اور مشتاق احمد گورو نے اپنے حلقوں میں ترقی اور شہری سہولیات سے متعلق مسائل اُٹھائے۔اِس موقعہ پر سینئر اَفسران میں وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹرہ دھیرج گپتا،صوبائی کمشنر کشمیر انشل گرگ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اکشے لابرو، کمشنر سری نگر میونسپل کارپوریشن فاضل الحسیب، ڈائریکٹرخوراک ، شہری رسدات و اَمورِ صارفین ڈاکٹر اویس احمد، شعبہ جات کے سربراہان اور سینئر سیکٹورل اور ضلعی اَفسران موجود تھے۔وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کی کہ منتخب نمائندوں کی جانب سے اُٹھائے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ عوام دوست اور جوابدہ حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔اُنہوںنے اچھن ڈمپنگ سائٹ سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی اور صحت عامہ کے مسائل کے مستقل اور دیرپا حل کی ضرورت پر خصوصی زور دیا۔ اُنہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ سائنسی اور ماحول دوست طریقے سے ویسٹ مینجمنٹ کے طریقے کو اَپنائیں اوراس بات پر زور دیا کہ اس مسئلے کو مقررہ وقت میں حل کیا جانا چاہیے۔عمر عبداللہ نے سری نگر میں ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ٹریفک جامنگ کو کم کرنے کے لئے طویل مدتی اور مربوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ بڑے سڑکوں اور چوراہوں پر اہم رُکاوٹوں کی نشاندہی کریں اور انہیں دور کریں جہاں زمین پہلے ہی چوڑائی منصوبوں کے تحت حاصل کی جا چکی ہے وہاں سڑک کی ترتیب میں بہتری لائیں اور مربوط ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط کریں تاکہ گاڑیوں کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے۔وزیر اعلیٰ نے آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے مسئلے پر تشویش کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا انسانی، سائنسی اور قانونی طور پر مطابقت رکھنے والا طریقہ اَپنانے پر زور دیا اور میونسپل حکام اور دیگر متعلقہ شراکت داروںکے درمیان بہتر ہم آہنگی پر زور دیا۔اُنہوںنے ترقیاتی اقدامات کی منصوبہ بندی اور عمل آوری میں منتخب نمائندوں کی فعال شمولیت کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ ان کی شرکت عوامی رائے، شفافیت اور عوامی فلاح و بہبود کے پروگراموں کی مو¿ثر عمل درآمد کے لئے ضروری ہے۔وزیر اعلیٰ نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ محکمہ جاتی ہم آہنگی برقرار رکھیں، مقررہ وقت کی پابندی کریں اور ترقیاتی کاموں کو سری نگر کے لوگوںکے لئے حقیقی فوائد میں تبدیل کریں۔اُنہوں نے جائزہ میٹنگ کے دوران ضلع کیپکس اورسی ڈِی ایف مختص کے تحت اہم ترقیاتی منصوبوں اور مرکزی سکیموںکی عمل آوری میں محکمہ جاتی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے منصوبوں کی جلد تکمیل اور فنڈز کے بروقت استعمال کی ضرورت پر زور دیا اور ارکان قانون ساز کے ساتھ قریبی تعاون کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا تاکہ زمین پر واضح نتائج نظر آئیں۔اِس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اکشے لابرو نے وزیر اعلیٰ کو ضلع کے ترقیاتی منظرنامے، جاری اقدامات اور عوامی مرکوزیت والی سرکاری سکیموں کی عمل آوری پر تفصیلی پرزنٹیشن دی۔ کمشنر سری نگر میونسپل کارپوریشن نے بھی اہم شہری اقدامات کا جائزہ پیش کیا۔وزیر اعلیٰ کو ضلع اِنتظامیہ اور سری نگر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے برفباری اور دیگر موسمی چیلنجوں کے دوران ضروری خدمات اور عوام کی سہولیت کو بلا تعطل یقینی بنانے کے لئے کی جانے والی سرمائی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر میں 37.92 کرو ڑروپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اِی ۔ اِفتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

Next Post

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں موسمیاتی تبدیلی اور فلوری کلچر پر اِشاعتیں جاری کیں

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں موسمیاتی تبدیلی اور فلوری کلچر پر اِشاعتیں جاری کیں

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں موسمیاتی تبدیلی اور فلوری کلچر پر اِشاعتیں جاری کیں

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS