Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتنڈ سوریا مندر پالورہ جموںمیں حاضری دی

by Indian Times
17/02/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں……انفو…………..لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے سوریہ سپتمی کے موقعہ پر ماتنڈ سوریہ مندر پالورہ جموں میں حاضری دی۔ اُنہوں نے شری مارتنڈ تیرتھ ٹرسٹ کے زیر اہتمام مہایگیا میں شرکت کی اور سب کے لئے اَمن، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں سے بات چیت کی اور اس مُبارک موقعہ پردلی مبارک باد پیش کی۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر قدیم زمانے سے روحانیت کی سرزمین ہے اور ملک میں سیکھنے اور علم کے اہم مراکز میں سے ایک ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس نے ہمیشہ جامع ثقافتی ماحولیاتی نظام کو فروغ دیا ہے اور وقت کی آزمودہ روایتی حکمت کو زندہ رکھا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں ” وِکاس بھی وراثت بھی“ کے نظرئیے کو عوامی تحریک میں تبدیل کیا گیا ہے۔اُنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے اَپنے آپ کو دوبارہ وقف کریں اور معاشرے کے کمزور طبقات کی بہتری کے لئے اِجتماعی طور پر کام کریں۔اِس موقعہ پرصدر مارتنڈ تیرتھ ٹرسٹ شری اے کے سیدھا، چیئرمین اوتار کرشن،جنرل سیکرٹری ٹی کے تِکو، شری مارتنڈ تیرتھ ٹرسٹ کے دیگر ممبران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے۔ اِس موقعہ پر ریلیف اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کمشنر (مائیگرنٹس) جموں و کشمیرڈاکٹر اروند کاروانی اور یو ٹی اِنتظامیہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری صحت نے پلس پولیو امیونائزیشن 2024 پر ایس ٹی ایف میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

چیف ایکٹورل آفیسر کے دفتر میں سیاسی جماعتوں کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا اِنعقاد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف ایکٹورل آفیسر کے دفتر میں سیاسی جماعتوں کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا اِنعقاد

چیف ایکٹورل آفیسر کے دفتر میں سیاسی جماعتوں کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا اِنعقاد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS