Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

کپوارہ انکاﺅنٹرمیں 5 غیر ملکی دہشت گرد ہلاک /اے ڈی جی پی کشمیر

by Indian Times
17/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کپوارہ انکاﺅنٹرمیں 5 غیر ملکی دہشت گرد ہلاک /اے ڈی جی پی کشمیر
سری نگر /16 جون/ یو این آئی/ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے جمہ گنڈ علاقے میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک دوران شب چھڑنے والے تصادم میں 5 غیر ملکی جنگجو مارے گئے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کپوارہ میں انکاﺅنٹر کے دوران 5 غیر ملکی جنگجو مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق سرحدی ضلع کپواڑہ کے جمہ گنڈ علاقے میں جنگجووں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے درمیانی شب علاقے کو محاصرے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسزکے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دوبدو تصادم شروع ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں کافی عرصے تک سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد سلامتی عملے نے تصادم کی جگہ پانچ ملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد کیں جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مہلوک ملی ٹینٹوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے ایک بہت بڑے منصوبے کو ناکام بنایا ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے اور مزید ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کو بھی خارج از مکان قرار نہیں دیاجاسکتا ۔ ذرائع نے بتایا کہ لائل آف کنٹرول کے نزدیک ممکنہ طورپر پانچ غیر ملکی جنگجوﺅں کی ہلاکت کے بعد سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوںپر فوج کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ امکانی دراندازی کے واقعات کو ناکام بنانے کی خاطر سرحدوں پر مزید چوکسی بڑھائی گئی ہے۔ دریں اثنا اے ڈی جی پی وجے کمار نے بتایا کہ جمہ گنڈ کپواڑہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں پانچ ملی ٹینٹ مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ فوج اور پولیس نے مشترکہ طورپر آپریشن کو انجام دیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے مطابق علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔ یو این آئی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بھارت ایک عالمی طاقت کے طور پر اُبھر رہا ہے / وزیر داخلہ امیت شاہ

Next Post

عالمی غذائی تحفظ کے حصول کے لیے اجتماعی کارروائی ناگزیر :وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
عالمی غذائی تحفظ کے حصول کے لیے اجتماعی کارروائی ناگزیر :وزیر اعظم مودی

عالمی غذائی تحفظ کے حصول کے لیے اجتماعی کارروائی ناگزیر :وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS