Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

عالمی غذائی تحفظ کے حصول کے لیے اجتماعی کارروائی ناگزیر :وزیر اعظم مودی

by Indian Times
17/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

عالمی غذائی تحفظ کے حصول کے لیے اجتماعی کارروائی ناگزیر :وزیر اعظم مودی
سری نگر /16 جون /یو این آئی/ وزیر اعظم نریندر مودی پسماندہ کسانوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عالمی غذائی تحفظ کے حصول کے لیے اجتماعی کارروائی کے طریقوں پر غور کرنے، پائیدار اور جامع خوراک کے نظام کی تشکیل اور عالمی کھاد کی سپلائی چین کو مضبوط کرنے کے طریقے تلاش کرنے پر زور دیا ہے۔مودی نے آج جی 20 وزرائے زراعت کی میٹنگ میں اپنے پیغام میں کہا کہ اس کے ساتھ ہی بہتر مٹی کی صحت، فصل کی صحت اور پیداوار سے متعلق زرعی طریقوں کو اپنایا جانا چاہیے۔ دنیا کے مختلف حصوں سے روایتی طریقے ہمیں پائیدار زراعت کے متبادل تیار کرنے کی ترغیب دے سکتے ہیں۔ ہمیں اپنے کسانوں کو اختراعات اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں گلوبل ساو¿تھ میں چھوٹے اور سرحدی کسانوں کے لیے وسائل کو کفایتی بنانا چاہیے۔ زرعی اور خوراک کے ضیاع کو کم کرنے اور فضلے سے دولت کی تخلیق میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی فوری ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ زراعت انسانی تہذیب کا مرکز ہے۔ اس لیے بطور وزیر زراعت، آپ کا کام صرف معیشت کے صرف ایک شعبے کو سنبھالنا نہیں ہے۔ آپ پر انسانیت کے مستقبل کی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ عالمی سطح پر، زراعت 2.5 ارب سے زیادہ لوگوں کو ذریعہ معاش فراہم کرتی ہے۔ گلوبل ساو¿تھ میں، زراعت جی ڈی پی میں تقریباً 30 فیصد حصہ ڈالتی ہے اور 60 فیصد سے زیادہ ملازمتوں کا انحصار زراعت پر ہے۔ آج اس شعبے کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ وبائی امراض کی وجہ سے سپلائی چین میں رکاوٹیں جغرافیائی سیاسی تناو¿ کی وجہ سے مزید تشویشناک ہوگئی ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید موسمی واقعات کثرت سے ہوتے جا رہے ہیں۔ گلوبل ساو¿تھ کی طرف سے ان چیلنجوں کو سب سے زیادہ شدت سے محسوس کیا جا رہا ہے۔مودی نے کہا کہ ہندوستان اس اہم ترین شعبے کے لیے کیا کر رہا ہے۔ ہماری پالیسی ‘بنیادی باتوں پر واپس’ اور ‘بیک ٹو بیسکس’ اور ’مستقبل کی طرف‘ کا مرکب ہے۔ ہم قدرتی کاشتکاری کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی پر مبنی کاشتکاری کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔ پورے ہندوستان میں کسان اب قدرتی کھیتی کو اپنا رہے ہیں۔ وہ مصنوعی کھاد یا کیڑے مار ادویات کا استعمال نہیں کر رہے ہیں۔ ان کی توجہ؛ مادری زمین کو جوان کرنے، مٹی کی صحت کی حفاظت، ‘فی قطرہ، زیادہ فصل’ پیدا کرنے اور نامیاتی کھادوں اور کیڑوں کے انتظام کے حل کو فروغ دینے پر ہے۔ اس کے علاوہ کسان پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کا فعال طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ وہ اپنے فارموں پر شمسی توانائی کی پیداوار اور استعمال کر رہے ہیں۔ وہ فصلوں کے انتخاب کے لیے سوائل ہیلتھ کارڈز اور غذائی اجزائ کے چھڑکاو¿ اور فصلوں کی نگرانی کے لیے ڈرون کا استعمال کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سال 2023 کو موٹے اناج کے عالمی سال کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ آپ کو حیدرآباد میں اپنے کھانے کی تھالی میں باجرے پر مبنی بہت سی ڈشیں مل سکتی ہیں، یا شری ان جیسا کہ ہم اسے ہندوستان میں کہتے ہیں، کا عکس ملے گا۔ یہ سپر فوڈ نہ صرف استعمال کرنے کے لیے صحت مند ہیں، بلکہ ہمارے کسانوں کو کم پانی، کم کھاد کی ضرورت اور کیڑوں سے مزاحم ہو کر اپنی آمدنی بڑھانے میں بھی مدد کرتے ہیں۔ یقیناً موٹے اناج نئے نہیں ہیں۔ وہ ہزاروں سالوں سے ان کی کاشت کر رہے ہیں۔ لیکن بازار اور منڈی کے طریقوں نے ہمارے انتخاب کو اتنا متاثر کیا ہے کہ ہم روایتی طور پر اگائی جانے والی خوراکی فصلوں کی قدر کو بھول چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں ہندوستان کی جی 20 ترجیحات؛ ‘ایک زمین’ کو صحت مند کرنے، ‘ایک کنبہ’ کے اندر ہم آہنگی پیدا کرنے اور ایک روشن ‘ایک مستقبل’ کی امید فراہم کرنے پر مرکوز ہیں۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

کپوارہ انکاﺅنٹرمیں 5 غیر ملکی دہشت گرد ہلاک /اے ڈی جی پی کشمیر

Next Post

تکنیکی صلاحیتوں سے چلنے والی انسانی اقدار مستقبل میں کاروبار کو بدل دیں گی:منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post

تکنیکی صلاحیتوں سے چلنے والی انسانی اقدار مستقبل میں کاروبار کو بدل دیں گی:منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS