Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

چھڑی مبارک سری نگر کے تاریخی شنکر آچاریہ مندر پہنچائی گئی

by Indian Times
17/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چھڑی مبارک سری نگر کے تاریخی شنکر آچاریہ مندر پہنچائی گئی
سری نگر… 16 اگست… یو این آئی …..  چھڑی مبارک (بھگوان شیو کی چاندی کی چھڑی) کو مہنت دیپندرا گری کی قیادت میں بدھ کے روز یہاں تاریخی شنکر آچاریہ مندر پہنچایا گیا جہاں ویدک بھجن گا کر پوجن کی گئی جس میں سادھوﺅں اور یاتریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مہنت دپیندرا گری نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج شرون اماوسیہ جس کو ہریالی اماوسیہ بھی کہتے ہیں کے موقع پر چھڑی مبارک کو یہاں شنکریہ آچاریہ مندر لایا گیا اور یہاں چھڑیوں کی پوجن کی گئی۔انہوں نے کہا کہ چھڑی مبارک کے ساتھ سادھوﺅں نے پوجن کی اور جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو چھڑی مبارک کو یہاں ہاری پربت پر جو شاریکا بھوانی مندر ہے پر پہنچایا جائے گا اور پوجن ہوگی۔موصوف مہنت جو چھڑی مبارک کے متولی نے کہا کہ ہفتے کے روز شری امریشور مندر دشمنی اکھاڑہ سری نگر میں چھری ستھپھنا کے لئے پوجا کی جائے گی اور اس کے بعد پیر کے روز دشمنی اکھاڑہ میں ‘ناگ پنچھامی’ کے متبرک موقع پر چھری پوجن کی جائے گی۔26 اگست کو پہلگام میں ، 28 اگست کو شیش ناگ میں اور 30 اگست کو پنچ ترنی میں شبانہ قیام کے بعد چھری مبارک کو مہنت دپیندرا کی قیادت میں پوتر گھپا تک پہنچایا جائے گا اور 31 اگست کی صبح شرون پورنیما کے موقع پر پوجن ہوگی۔مہنت دپیندرا نے کہا کہ پوتر گھپا پر پوجا کے بعد اگلے دن پہلگام کے دریائے لدر میں ‘وسرجن’ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے یاترا پر امن طریقے سے چل رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے ہمیشہ سے اس یاترا کی حمایت کی ہے اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم یاتریوں کا استقبال کرتے ہیں اس سے باہر ایک اچھا پیغام جاتا ہے۔موصوف مہنت نے کہا کہ سال 2004 سے شری امرناتھ جی یاترا بڑھنے لگی ہے۔انہوں نے کہا کہ سال 2012 میں اب تک سب سے زیادہ تعداد میں یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سال 2012 میں 6 لاکھ 35 ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا جو اب تک کا ریکارڈ ہے۔مہنت دپیندرا نے کہا کہ مدت کے لحاظ سے یاترا پہلے چھوٹی ہوتی تھی۔یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس سالانہ یاترا کے دوران اب تک قریب ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔بتادیں کہ سال گذشتہ صرف 3 لاکھ 60 ہزار یاتریوں نے ہی پوترا گھپا کا درشن کیا تھا۔62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔بتادیں کہ یاتریوں کی تعداد میں مسلسل کمی درج ہونے کے پیش نظر شری امرناتھ جی شرائن بورڈ (ایس اے ایس بی) نے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے پوتر گھپا تک یاترا متبادل دنوں چلانے کا فیصلہ لیا ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی پونیہ تیتھی پر منوج سنہا کا شاندار خراج عقیدیت

Next Post

13000 کروڑ روپے مالیت کی وزیراعظم وشوکرما اسکیم کو منظوری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعظم مودی نے راجکوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا

13000 کروڑ روپے مالیت کی وزیراعظم وشوکرما اسکیم کو منظوری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS