Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

13000 کروڑ روپے مالیت کی وزیراعظم وشوکرما اسکیم کو منظوری

by Indian Times
17/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

13000 کروڑ روپے مالیت کی وزیراعظم وشوکرما اسکیم کو منظوری
سری نگر…۶۱، اگست… جے کے این ایس…. مرکزی کابینہ نے بدھ کے روزکچھ اہم اسکیموں ومنصوبوں کو ہری جھنڈی دکھادی ۔جے کے این ایس کے مطابق مرکزی کابینہ نے بدھ کو 13000 کروڑ روپے مالیت کی پی ایم وشوکرما اسکیم کو منظوری دی ہے جس سے تقریباً 30 لاکھ روایتی دستکاروں اور کاریگروں کو فائدہ پہنچے گا، جن میں بُن کر، سونار، لوہار، کپڑے دھونے والے(دھوبی) اور حجام شامل ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو اپنے یوم آزادی کے خطاب میں اس اسکیم کے بارے میں اعلان کیاتھا۔مرکزی وزیر مواصلات اشونی ویشنو نے کابینہ کی میٹنگ کے بعد کہا کہ اسکیم کے تحت کاریگروں کو پہلی قسط میں ایک لاکھ روپے اور دوسری قسط میں2 لاکھ روپے کا سبسڈی والا قرض فراہم کیا جائے گا۔انہوںنے مزید کہاکہ قرضے 5 فیصد کی رعایتی شرح سود پر فراہم کیے جائیں گے۔منگل کو وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ یہ اسکیم 17 ستمبر کو وشوکرما جینتی پر شروع کی جائے گی۔اس دوران مرکزی کابینہ نے 14ہزار903 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ ڈیجیٹل انڈیا پروجیکٹ کی توسیع کو منظوری دی۔ مرکزی وزیرمواصلات اشونی ویشنو نے کہا کہ کابینہ نے بدھ کو 14ہزار903 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ ڈیجیٹل انڈیا پروجیکٹ کی توسیع کو منظوری دی۔موصوف وزیر نے کہا کہ توسیعی ڈیجیٹل انڈیا پروجیکٹ اسکیم کے پچھلے ورژن کے تحت کئے گئے کاموں میں اضافہ کرے گا۔اشونی وشنو نے کہاکہ وزیر اعظم نے کابینہ کی میٹنگ میں14ہزار903 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کو منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت 5.25 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کو دوبارہ ہنر مند اور اعلیٰ تربیت دی جائے گی اور 2.65 لاکھ افراد کو آئی ٹی میں تربیت دی جائے گی۔انہوںنے مزید کہاکہ توسیعی ڈیجیٹل انڈیا پروجیکٹ کے تحت، نیشنل سپر کمپیوٹنگ مشن (این سی ایم) کے تحت مزید نو سپر کمپیوٹرز کو شامل کیا جائے گا۔موصوف مرکزی وزیر نے کہا کہ این سی ایم کے تحت پہلے ہی 18 سپر کمپیوٹر تعینات کیے گئے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چھڑی مبارک سری نگر کے تاریخی شنکر آچاریہ مندر پہنچائی گئی

Next Post

ہندوستان کوترقی کی راہ پرڈالنے میں اٹل جی کااہم کردار

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
ہندوستان کوترقی کی راہ پرڈالنے میں اٹل جی کااہم کردار

ہندوستان کوترقی کی راہ پرڈالنے میں اٹل جی کااہم کردار

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS