Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

ہندوستان کوترقی کی راہ پرڈالنے میں اٹل جی کااہم کردار

by Indian Times
17/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ہندوستان کوترقی کی راہ پرڈالنے میں اٹل جی کااہم کردار
سری نگر….۶۱، اگست …….جے کے این ایس///   وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو بی جے پی کے رہنمااورسابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کو اُن کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہندوستان کو ان کی قیادت سے بہت فائدہ ہوا۔جے کے این ایس کے مطابق سابق وزیر اعظم واجپائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ واجپائی جی نے ہندوستان کی ترقی کو بڑھانے اور اسے 21ویں صدی میں وسیع شعبوں میں لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ میں ہندوستان کے 140 کروڑ لوگوں کے ساتھ پونیہ تیتھی یعنی یوم وصال پر شاندار اٹل جی کو خراج عقیدت پیش کرنے میں شامل ہوں۔ادھرجموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں ایک عظیم سیاستدان قرار دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ عظیم سیاستدان اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی پنی تیتھی یعنی یوم وفات پر خراج عقیدت۔انہوں نے کہا کہ اٹل جی کا ویژن، ان کی حکمت اور ان کے نظریات ہمیں ترقی کی راہ پر گامزن اور رہنمائی کرتے رہتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ہمیں ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، سر اونچے رکھے ہوئے ہیں، دل فخر سے پھولے ہوئے ہیں، ہمیں مل کر مارچ کرنا ہے۔بی جے پی کے پہلے وزیر اعظم، واجپائی کو پارٹی کو اس کی بنیاد سے زیادہ مقبول بنانے اور چھ سال تک کامیابی کے ساتھ مخلوط حکومت چلانے کا سہرا جاتا ہے، جس کے دوران انہوں نے اصلاحات کو آگے بڑھایا اور بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیا۔ان کا انتقال16اگست2018 میں93 سال کی عمر میں ہوا۔صدر دروپدی مرمو ،اسپیکر اوم برلا،چیئرمین راجیہ سبھا،مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ ،وزیردفاع راجناتھ سنگھ اور دیگر کئی مرکزی وزراءکے علاوہ حزب اقتدار اورحزب اختلاف کے رہنماﺅںنے بھی اٹل بہاری واجپائی کواُن کی پانچویںیوم وفات پر شاندار خرج تحسین پیش کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

13000 کروڑ روپے مالیت کی وزیراعظم وشوکرما اسکیم کو منظوری

Next Post

وزیر اعظم کا جی – 20 وزرائے صحت کے اجلاس سے خطاب

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
وزیر اعظم کا جی – 20 وزرائے صحت کے اجلاس سے خطاب

وزیر اعظم کا جی - 20 وزرائے صحت کے اجلاس سے خطاب

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS