Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

وزیر اعظم کا جی – 20 وزرائے صحت کے اجلاس سے خطاب

by Indian Times
19/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

وزیر اعظم کا جی – 20 وزرائے صحت کے اجلاس سے خطاب
سرینگر، 18 اگست/ وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے گجرات کے گاندھی نگر میں منعقدہ جی – 20 وزراءصحت کے اجلاس سے خطاب کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے بھارت میں حفظانِ صحت کے شعبے سے وابستہ 2.1 ملین ڈاکٹروں، 3.5 ملین نرسوں، 1.3 ملین پیرامیڈیکس، 1.6 ملین فارماسسٹ اور لاکھوں دیگر افراد کی جانب سے معززین کا استقبال کیا۔بابائے قوم کا ذکر کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ گاندھی جی صحت کو اتنی اہمیت دیتے تھے کہ انہوں نے اس موضوع پر ‘کی ٹو ہیلتھ’ نامی کتاب لکھی۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند رہنے کا مطلب یہ ہے کہ انسان کا دماغ اور جسم ہم آہنگی اور توازن کی حالت میں ہوں یعنی صحت ہی زندگی کی بنیاد ہے۔وزیر اعظم نے سنسکرت کا ایک ‘شلوک’ بھی پڑھا ، جس کا مطلب ہے : ”صحت ہی بہترین دولت ہے اور اچھی صحت سے ہر کام پورا کیا جا سکتا ہے۔“وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ کووڈ – 19 وباءنے ہمیں یاد دلایا ہے کہ صحت کا موضوع ہمارے فیصلوں کے مرکز میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وقت نے ہمیں بین الاقوامی تعاون کی قدر کا احساس دلایا ، خواہ وہ ادویات اور ویکسین کی فراہمی ہو یا اپنے لوگوں کو وطن واپس لانا ہو۔دنیا کو کووڈ – 19 ویکسین فراہم کرنے کے لیے حکومت ہند کی انسانی ہمدردی کی پہل کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ویکسین میتری پہل کے تحت، بھارت نے 100 سے زیادہ ممالک کو 300 ملین ویکسین کی خوراکیں فراہم کیں، جن میں بہت سے گلوبل ساو¿تھ کے ملک بھی شامل ہیں۔عالمی وباءکے دوران لچک کو سب سے بڑا سبق قرار دیتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی صحت نظام کو لچکدار ہونا چاہیے۔ ہمیں صحت کی آئندہ ایمرجنسی کو روکنے، تیاری کرنے اور کارروائی کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ آج کی باہم مربوط دنیا میں یہ خاص طور پر اہم ہے۔ جیسا کہ ہم نے وباءکے دوران دیکھا، دنیا کے ایک حصے میں صحت کے مسائل بہت کم وقت میں دنیا کے دیگر تمام حصوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ہندوستان کوترقی کی راہ پرڈالنے میں اٹل جی کااہم کردار

Next Post

جموں و کشمیر ایک بار پھر فلم شوٹنگ کی پسندیدہ منزل بن رہا ہے:منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
جموں و کشمیر ایک بار پھر فلم شوٹنگ کی پسندیدہ منزل بن رہا ہے:منوج سنہا

جموں و کشمیر ایک بار پھر فلم شوٹنگ کی پسندیدہ منزل بن رہا ہے:منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS