Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

میوہ ٹرکوں کے ہموار انخلاءکو یقینی بناناانتظامیہ کی اولین ترجیح/انشول گرگ

by Indian Times
17/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….۶۱،ستمبر…جے کے این ایس …..ڈویڑنل کمشنر کشمیر انشول گرگ نے منگل کو کہا کہ انتظامیہ وادی سے پھلوں سے لدے ٹرکوں کے آسانی سے انخلاءکو یقینی بنانے کےلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے جبکہ کشمیر میں ضروری سامان کی روانی کو بھی برقرار رکھا جا رہا ہے۔ڈویڑنل کمشنر کشمیر فروٹ منڈی شوپیاں کا دورہ کیا اور کاشتکاروں و تاجروں کو درپیش ٹرانسپورٹ کے مسائل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جموں سری نگر قومی شاہراہ سے ضروری ٹریفک گزر رہا ہے۔ جبکہ سیب سے لدے ٹرکوں کو مغل روڈ کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ دونوں راستوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔جے کے این ایس کے مطابق صوبائی کمشنر کشمیرانشول گرگ نے شوپیان فروٹ منڈی میں پھل کاشتکاروں، انجمنوں اور شوپیاں فروٹ منڈی ایسوسی ایشن کےساتھ میٹنگوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر اور چیف سیکریٹری نے صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا ہے۔ ڈویڑنل کمشنر کشمیرکاکہناتھاکہ نقل و حرکت کو منظم کرنے کیلئے ایک نظام بنایا گیا ہے۔ کل(پیر) سے اب تک پھلوں سے لدے 1200 سے زیادہ ٹرکوں کو نکالا جا چکا ہے۔بارڈرروڈس آرگنائزیشن ، ٹریفک پولیس اور ضلعی حکام کے تعاون سے، مغل روڈ اور قومی شاہراہ کو جموں سے ضروری سامان اور بازاروں تک پھلوں کی نقل و حمل کو متوازن کرنے کےلئے ایک سرکیولر بہاو¿ میں منظم کیا جا رہا ہے۔ ڈویڑنل کمشنر کشمیرنے تسلیم کیا کہ کاشتکاروں کو سڑکوں کی بندش اور رکاوٹوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن یقین دہانی کرائی کہ بحالی کا کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا کام تیل، ایل پی جی اور خراب ہونے والی اشیاءجیسی ضروری اشیاءکو لانے میں توازن پیدا کرنا ہے، ساتھ ہی جموں میں پھلوں کی بروقت انخلا کو بھی یقینی بنانا ہے۔کاشتکاروں کی درخواستوں کا جواب دیتے ہوئے، ڈویڑنل کمشنر کشمیر انشول گرگ نے نقصانات سے بچنے کے لئے نقل و حرکت کے اوقات میں عارضی نرمی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کچھ دنوں کےلئے نرمی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی بھی پھل کاشتکار کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور پھلوں کو محفوظ طریقے سے منتقل کیا جا سکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ چیف سیکرٹری نے ٹریفک کے ضابطے کو بہتر بنانے کےلئے اقدامات کئے ہیں اور کاشتکاروں کے نقصانات کا منصفانہ جائزہ لیا جائے گا۔انشول گرگ نے کہاکہ تمام پھلوں سے لدے ٹرک اب آسانی سے چل رہے ہیں، اور کاشتکاروں، ٹریفک پولیس، بارڈرروڈس آرگنائزیشن اور ضلعی افسران کے مسلسل تعاون سے، ہمیں یقین ہے کہ کسی کو بھی غیر ضروری مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سری نگرجموں قومی شاہراہ پر مکمل ٹریفک بحال کرنے کےلئے اقدامات تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ انشل گرگ نے فروٹ گروورز کو یقین دلایا کہ انتظامیہ سیب کے سیزن میں بغیر کسی رکاوٹ کے ٹرانسپورٹ کو یقینی بنانے کےلئے پرعزم ہے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ قریبی رابطے میں رہ کر پھل کی ترسیل بروقت اور محفوظ طریقے سے یقینی بنائی جائے۔ ڈویڑنل کمشنر کشمیر انشل گرگ نے کہا کہ قومی شاہراہ پر سیبوں کو ہوئے نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا اور امید ہے کہ کاشتکاروں کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی ایل جی منوج سنہا نے کشمیر میں سیبوں سے بھری پہلی تاریخی ٹرین روانہ کی تھی۔ ٹرین کو ایل جی سنہا نے جھنڈی دکھا کر یہ کہتے ہوئے روانہ کیا تھا کہ اس سے جموں و کشمیر کی معیشت کو فروغ ملے گا۔ جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے ٹرین کو جھنڈی دکھا کر تاریخ رقم کی تھی۔ منوج سنہا نے کہا تھا کہ اس ٹرین کے متعارف ہونے سے کشمیر میں اقتصادی ترقی کا ایک نیا باب شروع ہوگا۔اس اقدام کا مقصد وادی کشمیر کے سیب کے پروڈیوسروں کی منڈی تک بروقت رسائی کو یقینی بنانا ہے، تاکہ کسانوں کو بہتر قیمتیں ملیں اور تازہ پھل آسانی سے صارفین تک مارکیٹ میں پہنچ سکیں اور دہلی کی منڈیوں میں سیب وقت پر دستیاب ہوں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مکمل بحالی کیلئے درکار فوری اقدامات پر غوروخوض /نتن گڈکری

Next Post

وزیر اعلیٰ نے پونچھ کے کالا بن کا کیا دورہ 

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعلیٰ نے پونچھ کے کالا بن کا کیا دورہ 

وزیر اعلیٰ نے پونچھ کے کالا بن کا کیا دورہ 

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS