Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

لیفٹیننٹ گورنر رام بن ۔گول روڈ پر بیلی برج کا کیااِفتتا ح

by Indian Times
18/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…انفو….لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے پندرہ روزہ ’سیوا پکھواڑہ‘کے آغاز کے موقعہ پر رام بن ۔ گول روڈ پر بیلی پُل کا بذریعہ ورچیول موڈ اِفتتاح کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے یہ پُل رام بن کے لوگوں کو وقف کیا۔ اُنہوں نے پُل کی تعمیر میں انتھک محنت کرنے والے فوج کے بہادر اِنجینئروں کا شکریہ اَدا کیا جنہوں نے اِنتہائی مشکل حالات میں یہ کارنامہ انجام دیا۔اُنہوں نے کہا،”یہ پُل رام بن، سنگل دان اور گول علاقوں میں رہنے والے تقریباً 1.5 لاکھ لوگوں کے لئے اُمید کی کرن اور لائف لائن ہے۔ یہ پُل رابطے کو بہتر اور عوامی زِندگی کو آسان بنائے گا۔حالیہ آفاتِ سماوی نے لوگوں کی زِندگی کو بُری طرح متاثر کیا جس کے نتیجے میں بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا، معاشی مشکلات اور گول، سنگل دان و آس پاس کے علاقوں کو جوڑنے والے اہم راستوں میں رُکاوٹیں پیدا ہوئیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،”یہ بیلی پُل ہندوستانی فوج کی لگن، مہارت اور بے مثال خدمت کا مظہر ہے۔ہندوستانی فوج کی طرف سے متاثرہ کمیونٹیوں کے لئے اہم رابطے کی بحالی اور اِمداد نے اِس پورے خطے کو نئی اُمید دِی ہے۔“اُنہوںنے اِس موقعہ پر ہندوستانی فوج اور سول اِنتظامیہ کو بھی مُبارک باد دِی۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ یہ پُل رام بن، سنگل دان، گول اور ملحقہ علاقوں کے درمیان رابطے کو بحال کرے گا جس سے ضروری سامان، طبی اِمداد اور ایمرجنسی خدمات تک بلا تعطل رَسائی ممکن ہوگی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ پُل اِس بات کی علامت ہے کہ ضرورت کے وقت ہندوستانی فوج ہمیشہ ملک اور اس کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔اِفتتاحی تقریب میںجنرل آفیسر کمانڈِنگ (جی او سی) ڈیلٹا فورس میجر جنرل اے پی ایس بال، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن محمد الیاس خان، کمانڈر 11 سیکٹر آر آربریگیڈیئر کے ارون، ڈی آئی جی ڈوڈہ۔کشتواڑ۔رام بن رینج شری دھر پاٹل اور فوج، سول اور پولیس اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ نے اودھمپور کا دورہ کیا

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جے ایل این ایم ہسپتال رعناواری سری نگر کا دورہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے جے ایل این ایم ہسپتال رعناواری سری نگر کا دورہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے جے ایل این ایم ہسپتال رعناواری سری نگر کا دورہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS