Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

صنعت اور تعلیمی اِداروں کے مابین روابط انتہائی لازمی /لیفٹیننٹ گورنر

by Indian Times
19/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموںانفو/18جنوری /لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے راج بھون میں جموںوکشمیر ہائیر ایجوکیشن کونسل کے زیراہتمام تشکیل دیئے گئے ایڈوائزری بورڈ فار کریٹنگ اینڈ ڈیولپنگ اَنٹرپرینیورشپ (اے بی سی ڈی ای) کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں وائس چیئرمین جموںوکشمیر ہائیر ایجوکیشن کونسل پروفیسر دنیش سنگھ، پرنسپل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آلوک کمار، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری، کمشنر سیکرٹری صنعت وحرفت محکمہ وِکرم جیت سنگھ، مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں، ڈائریکٹرسی آئی سی دہلی یونیورسٹی، ڈائریکٹر کالجز اور بورڈ کے دیگر ممبران نے صنعت اور اکیڈمی کے رابطے کو مضبوط بنانے اور کارپوریٹ کے ساتھ نئی شراکت داری پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی کے اعلیٰ تعلیمی اِداروں پر زور دیا کہ وہ کلاس روم لرننگ کو از سر نو ترتیب دیں، نصاب میں تبدیلی لائیں تاکہ تعلیم میں اَنٹرپرینیورشپ پر توجہ مرکوز کی جاسکے تاکہ تنقیدی سوچ، مسائل کو حل کرنے کی مہارتوں، مختلف صنعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے والی سرگرمیوں اور پروجیکٹوں کو فروغ دیا جاسکے۔اُنہوں نے کہا کہ آج جموں کشمیر تعلیمی شعبے میں اختراعی اقدامات کی منصوبہ بندی اورعمل آوری میں سب سے آگے ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اَب وقت آگیا ہے کہ ہمارے اعلیٰ تعلیمی اِدارے صلاحیتوں کا خود جائزہ لیں اور قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق ” اَنٹرپرینیور شپ و ایجوکیشن “ کے مشترکہ ماڈل پر کام کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے طلبا¿ کی رہنمائی کرنے اور اُنہیں ایک ساز گار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی جہاں وہ اَپنے خیالات اور مخصوص اہداف کو حاصل کر سکیں۔میٹنگ میں تعلیمی نصاب میں اَنٹرپرینیورشپ کے ہموار انضمام اور ڈیزائن یور ڈگری پروگرام کی سربراہی میں ترقی پسند اَنٹرپرینیورشپ ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لئے جامع حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں سینئرمنیجنگ ڈائریکٹر ایکس سینچر پیوش این سنگھ سمیت صنعت میں سرکردہ افراد ونود سود، شریک بانی ہیوز سیسٹیک کارپوریشن، سنجے سلیل ایم ڈی میڈیا گورو، ڈاکٹر سبی چترویدی گلوبل ایس وی پی چیف کارپوریٹ افیئرز اینڈ پبلک پالیسی آفیسر ان موبی اور نوجوان کاروباری شخصیات محترمہ ادیتی کاکڑ اور محترمہ گریما سیپانی شریک بانی ٹیمونیو ڈیزائن نے بھی شرکت کی اور جموں کشمیر میں سٹارٹ اَپس اور اَنٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے بارے میں اَپنی قیمتی تجاویز اورمعلومات کا اِشتراک کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

دھیرج گپتانے ایم سی لکھن پور میں ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ اور عوامی دربار کی قیادت کی

Next Post

لیفٹنٹ گورنر نے کیلاکھ جیوتش اور ویدک سنستھان کی تیتھی پترا پنچانگ 2024 جاری کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹنٹ گورنر نے کیلاکھ جیوتش اور ویدک سنستھان کی تیتھی پترا پنچانگ 2024 جاری کی

لیفٹنٹ گورنر نے کیلاکھ جیوتش اور ویدک سنستھان کی تیتھی پترا پنچانگ 2024 جاری کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS