Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ملک محفوظ ، سرحدوں کی حفاظت پہلی ترجیح / راجناتھ سنگھ

by Indian Times
19/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ملک محفوظ ، سرحدوں کی حفاظت پہلی ترجیح / راجناتھ سنگھ
سرینگر /18مئی / سی این آئی /پاکستان ملی ٹنٹوں کو محفوظ پناہ گاہ بنا رہا تو اس کے ساتھ بات چیت کبھی نہیں ہو سکتی کا اعلان کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت مخالف قوتیں”ہماری پیشرفت اور طاقت کو ہضم کرنے سے قاصر ہیں“ اس کیلئے براہ راست سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے جس کیلئے انہوں نے در پردہ جنگ چھیڑ رکھی ہے ۔انہوں نے واضح کر دیا کہ ملک کی مسلح افواج کسی بھی خطرہ کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔ سی این آئی کے مطابق مہاراشٹر کے چھترپتی سنبھاجی نگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج افواج اس کے لیے اہل اور تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ”ہم نے چھترپتی شیواجی اور مہارانا پرتاپ جیسے انقلابیوں سے سیکھا ہے کہ ہم پر بری نظر ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔“انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت، عوام کی حفاظت اور قوم کی یکجہتی، سالمیت اور خودمختاری کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ حکومت ملک کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھنے اور آگے بڑھنے کیلئے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔راجناتھ سنگھ نے پاکستان کے نام سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ملی ٹنٹوں کو محفوظ پناہ گاہ بنا رہا تو اس کے ساتھ بات چیت کبھی نہیں ہو سکتی ہے ۔ خطاب کے دوران راجناتھ سنگھ نے کہا جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ دہشت گردی، انتہا پسندی اور نکسل ازم کے خلاف موثر کارروائی کی گئی ہے۔ ملک اندرونی اور بیرونی دونوں محاذوں پر مکمل طور پر محفوظ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اوڑی اور پلوامہ کے واقعات کے بعد ہندوستانی مسلح افواج نے سرجیکل اسٹرائیک اور فضائی حملوں کے ذریعے ایک مضبوط پیغام دیا کہ وہ سرحد کے اندر یا اس کے پار دہشت گردی سے لڑنے اور اسے ختم کرنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت، عوام کی حفاظت اور قوم کی یکجہتی، سالمیت اور خودمختاری کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، جب کہ حکومت ملک کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھنے اور آگے بڑھنے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سری نگر میں جی ٹونٹی سربراہی اجلاس تاریخی اہمیت کا حامل : مرکزی وزیر

Next Post

G20اجلاس :وادی کے دیگر علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات / وجے کمار

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
G20اجلاس :وادی کے دیگر علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات / وجے کمار

G20اجلاس :وادی کے دیگر علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات / وجے کمار

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS