وزیر اعظم نریندر مودی نے بین الاقوامی ایکسپو2023کا افتتاح کیا
سرینگر/18مئی/سی این آئی//وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دلی میں بین الاقوامی میوزیم ایکسپو 2023 کا افتتاح کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ملک کے مالا مال ورثے کے تحفظ اور ثقافتی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے مسلسل کام کررہی ہے۔سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دِلی کے پرگتی میدان میںانٹرنیشنل میوزیم ایکسپو 2023 کا افتتاح کیا۔ اِس موقع پر اظہارِخیال کرتے ہوئےا±نہوں نے 47 ویں بین الاقوامی میوزیم ڈے پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔ ا±نہوں نے کہاکہ حکومت ملک کے شاندار ثقافتی ورثے کے تحفظ اور ثقافتی بنیادی ڈھانچے کی تعمیرکیلئے مسلسل کام کررہی ہے۔ ا±نہوں نے کہاکہ مقامی اور دیہی میوزیم کی تعمیر پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے۔ انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو کا اہتمام 47 واں انٹرنیشنل میوزیمڈے منانے کیلئے آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔ ایکسپو کاموضوع ہے: ”میوزیمس، پائیداری اور فلاح و بہبود“۔ وزیراعظم نے انٹرنیشنل میوزیم ایکسپوکے Mascot کینقاب کشائی کی۔ نٹرنیشنل میوزیم ایکسپو کا Mascot، چنّاپٹنمآرٹ کی طرز پر لکڑی سے بنائی گئی رقص کرتی ہوئی لڑکی کا ایک معاصر ورڑن ہے۔پروگرام کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے نارتھ اورسا?تھ بلاک میں آئندہ قائم کیے جانے والے قومی میوزیم کو دیکھنے کا ورچوئل وسیلےسے افتتاح بھی کیا۔ یہ میوزیم بھارت کے ماضی سے تعلق رکھنے والے ا±ن تاریخیواقعات، عظیم شخصیات، تصورات اور ا±ن حصولیابیوںکو نمایاں اور ا±جاگر کرنے کی ایک جامع کوشش ہے، جس نے موجودہ بھارت کی تعمیر میںاہم کردار ادا کیا ہے۔






