Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لیفٹیننٹ گورنر کا دورہ کشتواڑ

by Indian Times
19/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر کا دورہ¿ کشتواڑ
کشتواڑ….انفو….  لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کشتواڑ کا دورہ کیا اور شری چندی ماتا مژھل شرائین پر حاضری دی۔لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، پرنسپل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آلوک کمار ، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری اور ساوزیر سنیل شرما بھی تھے۔اُنہوں نے دورے کے دوران عقیدت مندوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا او رمقامی باشندوں کے وفود سے بھی اِستفساری گفتگو کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے گلاب گڈھ پڈر میں پی آر آئی نمائندوں اور شہریوں سے خطاب کیا اور کشتواڑ کی ہمہ گیر ترقی کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی کوششوں کا اشتراک کیا۔اُنہوں نے کہا کہ اِنتظامیہ مساوی ترقی ، کمیونٹیوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے پُر عزم ہے کہ معاشرے کا کوئی بھی طبقہ پیچھے نہ رہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہام”گزشتہ تین برسوں میں ہم نے کشتواڑ کے لوگوں کے خدشات کو دور کرنے، روزگار کے مواقع کو بڑھانے اور دیہی علاقوں میں رابطے کو بہتر بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔“اُنہوں نے کہا کہ تین دہائیوں کے وقفے کے بعد سنیما تھیٹر کی بحالی، بہتر سڑک اور مواصلاتی رابطے، بہتر بجلی کا بنیادی ڈھانچہ، بہتر صحت، کھیل اور تعلیمی سہولیات ضلع کے لوگوں کے معیار زندگی کو تبدیل کرنے کے لئے حکومتی عزم کا ثبوت ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے پوتر مژھیل ماتا کی یاترا کے لئے بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کو مضبوط بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات پر بات کرتے ہوئے عقیدت مندوں کے لئے ہموار اور بغیر کسی رکاوٹ کے یاترا کو یقینی بنانے کے لئے جموں وکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سڑک، سولر اَنرجی اور عقیدت مندوںکے لئے خیمے والی رہائش کی تعمیر نے آمد کو بڑھاوا دیا ہے اور اس برس کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ یاتریوں کو عبور کر چکی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے نیلم کی کانوں کے سروے، جیمولوجیکل سٹیڈیز کے لئے تعاون فراہم کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اورمرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اگلے ایک برس میں ہم نیلم کی کانوں کو سائنسی طریقے سے نیلام کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے جس سے مقامی معیشت کو فروغ ملے گا اور یہ جموں کشمیر کی ترقی میں اہم شراکت داروں میں سے ایک بن جائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے پی آر آئی اور مقامی لوگوں کی طرف سے بات چیت کے دوران پیش کئے گئے تمام عوامی مطالبات پر بروقت اور مناسب کارروائی کا یقین دلایا۔ اُنہوں نے پرنسپل سیکرٹریوں ہائر ایجوکیشن اور پبلک ورکس (آر اینڈ بی) کو بھی ہدایت دی کہ وہ تمام شراکت داروں کی مشاورت سے اپنے متعلقہ محکموں کے مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔اُنہوں نے کشتواڑ کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے تمام اَقدامات کی عمل آوری میں پی آر آئیز اور لوگوں کی فعال شرکت کی خواہش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ حکومت کی ہوم سٹے سکیموں کے تحت مراعات حاصل کریں۔اُنہوںنے پڈر میں بدھ گونپا کا بھی دورہ کیاجہاں اُنہوںنے بھگوان بدھ کا آشیرواد حاصل کیا اور بدھ کمیونٹی کے ارکان سے بات چیت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”بدھ کمیونٹی ہمارے معاشرے کا ایک لازمی اور مساوی حصہ ہے۔ وسائل پر ان کے تمام حقوق ہیں۔ اِنتظامیہ کنبوں کی ہمہ گیر ترقی اور بااِختیار بنانے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔“اِس موقعہ پر گورنمنٹ ڈگری کالج اور ہمالین کلچرل سکول گلاب گڈھ کے طلباءنے پڈری اور بدھسٹ لوک رقص پیش کیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادو، پی آر آئی نمائندے ، سینئر اَفسران اور مقامی اَفراد بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اوڑی اور سوپور میں دو دہشت گرد ماڈیول طشت از بام

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں آنے والے ٹی وی شو ’ پشمینہ‘ کے پہلے دِن کی شوٹنگ کا اِفتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں آنے والے ٹی وی شو ’ پشمینہ‘ کے پہلے دِن کی شوٹنگ کا اِفتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں آنے والے ٹی وی شو ’ پشمینہ‘ کے پہلے دِن کی شوٹنگ کا اِفتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS