Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

لیفٹیننٹ گورنر نے 92بیس ہسپتال سری نگر میں جدید ترین سی ٹی سکین سینٹر کا اِفتتاح کیا

by Indian Times
19/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر نے 92بیس ہسپتال سری نگر میں جدید ترین سی ٹی سکین سینٹر کا اِفتتاح کیا
سری نگر۔۔۔۔انفو۔۔۔۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے 92 بیس ہسپتال سری نگرمیں جدید ترین سی ٹی سکین سینٹر کا اِفتتاح کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں 92 بیس ہسپتال کے ڈاکٹروں اور پوری ٹیم کو جدید سہولیات سے آراستہ سی ٹی سکین سینٹر حاصل کرنے پر مُبارک باد دی۔ اُنہوں نے نیشنل سٹاک ایکسچینج فاﺅنڈیشن کے سی ایس آر اَقدام اور آرمڈ فورسز کے ساتھ تعاون کے لئے ان کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے کہا،” یہ بہادرسپاہیوں کو بہترین ممکنہ کیئر فراہم کرنے کے ہمارے وعدے کی توثیق ہے جو ” سیوا پرمو دھرم“ مقصدکے تحت فرنٹ لائن خدمات اَنجام دیتے ہیں اور ہماری حفاظت اور سلامتی کے لئے اَپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں۔“لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ یہ ہمارے فوجیوں کے ساتھ ہماری وابستگی کی علامت ہے اوراِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ غیر معمولی کیئر حاصل کریں جس کے وہ مستحق ہیں۔اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی میں اَمن اور محفوظ ماحول کو برقرار رکھنے میں سیکورٹی فورسز کے کردار کی سراہنا کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے معاشرے کے ہر طبقے ، کارپوریٹ اور آرگنائزیشنوں پر زور دیا کہ وہ ایک اِکائی ، ایک ٹیم کے طور پر اِکٹھے ہوں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کے لئے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے اَپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔اُنہوں نے 92 بیس ہسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسنگ عملے کی حفاظتی دَستوں کے جوانوں کی بہتر صحت کے لئے حفاظتی اور علاج کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوششوں کی ستائش کی۔ اُنہوں نے کہا کہ نئی سہولیت جلد تشخیص کو یقینی بنائے گی اور بہتر علاج فراہم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے سی ٹی سکین سینٹر کا بھی چکر لگایا او رسہولیات کا معائینہ کیا۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی جی او سی 15 کور ،منیجنگ ڈائریکٹر اور سی اِی او نیشنل سٹاک ایکسچینج آشیش کمار چوہان، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، پریگیڈیئر راجیشور شرمااور فوج اور جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں آنے والے ٹی وی شو ’ پشمینہ‘ کے پہلے دِن کی شوٹنگ کا اِفتتاح کیا

Next Post

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS