Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جاوید ڈار نے زعفران بیلٹ کا دورہ کیا

by Indian Times
19/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پانپور….انفو…..وزیر برائے زراعت، دیہی ترقی اور پنچایتی راج جاوید احمد ڈار نے ضلع پلوامہ کے پانپور میں لیتھ پورہ، چندہارہ اور کھریو کے زعفران بیلٹ کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں زعفران کے کاشتکاروں سے بات چیت کی اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ دورہ کشمیر کی مشہور زعفران صنعت کو محفوظ رکھنے اور فروغ دینے کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔وزیر برائے زراعت نے دورے کے دوران زعفران کے کاشت کاروںسے بات چیت کی اور ان کے مسائل بغور سُناجن میں آبپاشی کے مسائل، رئیل اسٹیٹ کے دباو¿ اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کی ضرورت شامل تھی۔ اُنہوں نے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کی اور زعفرانی شعبے کو مضبوط کرنے کے لئے حکومت کی کوششوں پر زور دیا۔اُنہوںنے دوسو میں قائم اِنڈیا اِنٹرنیشنل کشمیر زعفران ٹریڈنگ سینٹر (آئی آئی کے ایس ٹی سی ) میں ایک تربیتی پروگرام میں بھی شرکت کی اور اُنہوں نے وہاں شرکا¿ سے خطاب کرتے ہوئے زعفران کی ثقافتی اور معاشی اہمیت کو اُجاگر کیا۔اس تقریب میں رُکن قانون ساز اسمبلی پانپورجسٹس (ر) حسنین مسعودی ، ڈائریکٹر زراعت ،چیف ایگری کلچر آفیسر پلوامہ،آئی آئی کے ایس ٹی سی کے ایڈمنسٹریٹر اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی موجود تھے۔ ممبر اسمبلی پانپور نے علاقائی صورتحال اور زعفران کے کسانوں کا سپورٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ڈائریکٹر زراعت نے قومی مشن برائے زعفران کے تحت حاصل کردہ ترقی کی تفصیل پیش کی۔وزیرجاوید احمد ڈار نے قومی مشن برائے زعفران کی کامیابی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آیہ آئی آئی کے ایس ٹی سی میں اِی۔نیلامی کی عمل آوری سے منصفانہ قیمتوں کو یقینی بنایا گیا ہے جس کے باعث زعفران کی قیمتیں 2021-22 ءمیں 80,000روپے فی کلوگرام سے بڑھ کر 2,20,000روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی جس سے کسانوں کو براہ راست فائدہ پہنچا ہے۔وزیر موصوف کا یہ دورہ حکومت کی زعفران کاشتکاروں کے لئے سپورٹ کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد کشمیر کی زعفران صنعت کی دیرپا ترقی اور عالمی سطح پر مسابقت کو یقینی بنانا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم نریندر مودی کی روس کے صدر ولادیمیر پوتن کےساتھ بات چیت

Next Post

جاوید رانا نے لیامینڈھر میں ریلیف اور بحالی کے اَقدامات کا جائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جاوید رانا نے لیامینڈھر میں ریلیف اور بحالی کے اَقدامات کا جائزہ

جاوید رانا نے لیامینڈھر میں ریلیف اور بحالی کے اَقدامات کا جائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS