Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جاوید رانا نے لیامینڈھر میں ریلیف اور بحالی کے اَقدامات کا جائزہ

by Indian Times
19/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

میندھر…نفو…وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے ڈاک بنگلہ مینڈھر میں ایک میٹنگ طلب کی تاکہ ضلع پونچھ کے حالیہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں کئے جارہے ریلیف اور بحالی اَقدامات کا جائزہ لیا جا سکے۔میٹنگ میں سب ڈویژنل اَفسران اور متعلقہ محکموں کے سینئر اَفسران نے شرکت کی جنہوں نے اَپنے اَپنے علاقوں کی زمینی صورتحال پر مبنی تفصیلی رپورٹس پیش کیں۔ دورانِ میٹنگ وزیر موصوف کو رہائشی ڈھانچوں، سڑکوں کے نیٹ ورک، عوامی سہولیات کو پہنچنے والے نقصان اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں کنبوںکی نقل مکانی کے بارے میں جانکاری دی گئی۔وزیر جاوید رانا نے جائزہ کے بعد تمام متعلقہ محکموں کو فوری، مربوط اور مو¿ثر اَقدامات کے لئے متعدد ہدایات جاری کیں۔اُنہوںنے ریونیو اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر نقصانات کا مکمل اور جامع جائزہ لینے کا عمل شروع کریںجس میں اِنسانی جانوں، املاک، مویشیوں اور کھڑی فصلوں کے نقصان پر خاص توجہ دی جائے۔ اُنہوںنے جائزوں کی درستگی اور فوری طور پر مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیاتاکہ بروقت اِمداد اور معاوضے کی سہولیت فراہم کی جاسکے۔وزیر موصوف نے محکمہ دیہی ترقی، فلڈ کنٹرول اور جنگلات محکموں کو ہدایت دی کہ وہ خطرے سے دوچار علاقوں میں مشترکہ طور پر تحفظ اور تخفیفی اَقدامات کریں۔اُنہوں نے آفاتِ سماوی سے نمٹنے کے رہنما خطوط کے مطابق فوری طور پر بحالی اور مالی معاونت کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر جاویداحمد رانا نے فوری مشکلات کو کم کرنے کے لئے خوراک، پینے کا صاف پانی، اَدویات، کمبل اور دیگر بنیادی ضروریات پر مشتمل اِمدادی سامان کی منصفانہ تقسیم کا حکم دیا۔ اُنہوں نے سول اِنتظامیہ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ اَتھارٹیز اور مقامی رضاکار تنظیموں کے درمیان مو¿ثر رابطے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اِمدادی کوششوں کو تقویت دِی جا سکے۔اُنہوں نے عمر عبداللہ حکومت کی جانب سے ہر متاثرہ شہری کی سلامتی ، بحالی اور فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تمام محکموں سے ایک فعال ، مربوط او رعوامی مفاد پر مبنی نقطہ نظر اَپنانے پر زو ردیا۔اُنہوں نے یقین دِلایا کہ اُن کا دفتر صورتحال کی نگرانی کرے گا جب تک مکمل بحالی اور تعمیر نو مکمل نہیں ہوجاتی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جاوید ڈار نے زعفران بیلٹ کا دورہ کیا

Next Post

حکومت کی بچاﺅ کارروائی پر اولین توجہ مرکوز/لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے گریز میں’ قومی قبائلی میلے‘ کا اِفتتاح کیا 

حکومت کی بچاﺅ کارروائی پر اولین توجہ مرکوز/لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS