Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ وزیر داخلہ کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ

by Indian Times
19/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

گلمرگ… انفو…وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سیاحتی اسٹیک ہولڈرز اور پلیئرز کو یقین دلایا کہ وہ ان کے تحفظات کو مرکزی وزیر داخلہ مسٹر امیت شاہ کے ساتھ اٹھائیں گے اور کشمیر میں کئی بند سیاحتی مقامات کو کھولنے کی درخواست کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بات ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف کشمیر ( ٹی اے اے کے ) کے 17 ویں اینول جنرل میٹنگ ( اے جی ایم ) سے گلمرگ کنونشن سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ مسٹر عمر نے کہا ” ایک طرف ہم سیاحت کو فروغ دیتے ہیں ، لیکن دوسری طرف کئی مقامات بند ہیں ۔ یہ ہمارے مشکل حالات میں سب سے بڑا چیلنج ہے ۔ جب کشمیر کا آدھا حصہ سیاحت کیلئے بند ہے ، تو فروغ دینا بے معنی ہو جاتا ہے ۔ ہم سیاحوں سے کیا کہیں کہ آپ گنڈولہ پر سوار ہو سکتے ہیں لیکن اے ٹی وی گراو¿نڈ بند ہے ؟ کہ آپ ٹنگمرگ جا سکتے ہیں لیکن ڈرنگ نہیں ، یا کہ آپ پہلگام جا سکتے ہیں لیکن آرو اور بیتاب ویلی نہیں جا سکتے ؟ بدترین حالات میں بھی ہم نے ان علاقوں کو بند نہیں کیا تھا ۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں وزیر داخلہ سے بات کروں گا اور ان مقامات کو کھولنے کی درخواست کروں گا ۔ اس سے اعتماد بڑھے گا اور ہمیں مزید سیاحوں کو راغب کرنے میں مدد ملے گی ۔ “ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب سیاحوں کو بتایا جاتا ہے کہ کچھ مقامات بند ہیں ، تو اس سے کشمیر کی مجموعی صورتحال کے بارے میں منفی تاثر پیدا ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ” ہمیں مرکزی حکومت کے ساتھ ایک پیج پر آنا چاہئیے ، ورنہ ہماری ترویج کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی ۔ “ نو منتخب ٹی اے اے کے صدر فاروق اے کتھو کو مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر عمر عبداللہ نے ایسوسی ایشن کو حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔ انہوں نے کہا ” مسٹر کتھو کے پاس ایسوسی ایشن کو آگے لے جانے کیلئے ایک مضبوط بنیاد ہے ۔ موجودہ حالات میں سیاحت کو فروغ دینا آسان نہیں ہے ، لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جس طرح ہم نے سابق صدر رو¿ف ترمبو کے ساتھ مل کر کام کیا ، اسی طرح ہم آپ کی قیادت میں ٹی اے اے کے ساتھ بھی کام کریں گے ۔ “ وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ خزاں اور سردیوں کے موسم سیاحت میں کچھ بحالی لائیں گے ، جبکہ بہار کے موسم کیلئے تیاریاں ابھی سے شروع کر دینی چاہئیں ۔ آج کے اجتماع کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مسٹر عمر عبداللہ نے کہا ” ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے کہ گلمرگ کنونشن سنٹر میں منعقد ہونے والا پہلا پروگرام ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف کشمیر کا 17 واں سالانہ اجلاس تھا ۔ مستقبل میں ایف آئی سی سی آئی ، سی آئی آئی ، بھارت سرکار اور جموں و کشمیر حکومت کے کئی باوقار پروگرام یہاں منعقد ہوں گے ۔ لیکن پہلا پروگرام ہمیشہ ٹی اے اے کے ساتھ منسوب رہے گا ۔ “اے جے ایم سے وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی ، ایم ایل اے گلمرگ پیرزادہ فاروق احمد شاہ ، ممتاز ہوٹلر مشتاق چھایا ، ٹی اے اے کے سابق صدر روف ترمبو اور نومنتخب صدر فاروق اے کتھو نے بھی خطاب کیا ۔ جموں و کشمیر اور لداخ سے ٹی اے اے کے اراکین نے اجلاس میں شرکت کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے ’سوستھ ناری ، سشکت پریوارابھیان۔صحتمند خواتین ،بااِختیار خاندان‘کیاِفتتاحی تقریب میں شرکت کی

Next Post

وزیر اعلیٰ نے ٹنگمرگ میں 35.67 کروڑ روپے کی واٹر سپلائی اسکیموں کا افتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعلیٰ نے ٹنگمرگ میں 35.67 کروڑ روپے کی واٹر سپلائی اسکیموں کا افتتاح کیا

وزیر اعلیٰ نے ٹنگمرگ میں 35.67 کروڑ روپے کی واٹر سپلائی اسکیموں کا افتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS