Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگا م نے 41ویں این سی او آر ڈِی کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
19/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بڈگام…..انفو…..ضلعی سطحی کی 41ویں این سی او آر ڈِی ( نار کو کوآرڈی نیشن ) کمیٹی کی میٹنگ ڈِی سی آفس بڈگام میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کے ساتھ ایس ایس پی بڈگام نکھل بورکر کی صدارت میں منعقد ہوئی تاکہ بڈگام میں منشیات کے خلاف جاری تازہ اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے۔میٹنگ میں اے ڈِی سی بڈگام، تمام ایس ڈی ایم، اے سی ڈی، سی ایم او، ڈی ایس ڈبلیو او، میڈیکل سپراِنٹنڈنٹ ڈی ایچ بڈگام، تمام گورنمنٹ ڈِگری کالجوں کے پرنسپل ، میونسپل کمیٹیوں کے اِی اوز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے شروعات میں سابقہ این کورڈ میٹنگ کے فیصلوں پر کی گئی کارروائی کا جائزہ لیا گیا۔ بتایا گیا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ضلع بھر میں 77 کنال اور 18 مرلہ پر پھیلی جنگلی بھنگ کو تلف کیا گیا ہے جبکہ ناجائز کاشت کے خلاف 55 مقدمات درج کئے گئے اور 38 چالان کئے گئے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ منشیات کا استعمال محض ایک قانونی مسئلہ نہیں بلکہ ایک سنگین سماجی مسئلہ ہے جو کنبوں اور کمیونٹیوں کو متاثر کرتا ہے۔ اُنہوں نے اِس بات پرزور دیا کہ منشیات کے خلاف جنگ میں سمگلروں، ڈیلروں اور کاشتکاروں کے ساتھ سختی ضروری ہے جبکہ متاثرین کو علاج اور بحالی کے لئے ہمدردانہ تعاون فراہم کیا جانا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ روکتھام، قانون نافذ کرنے، علاج اور عوامی بیداری پر مشتمل جامع حکمت عملی ناگزیر ہے۔ تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کو منشیات کی کاشت اور خرید و فروخت کے خاتمے کے لئے کوششوں میں تیزی لانے کی ہدایت دی گئی۔ مزید کہا گیا کہ مربوط کوششوں کے ذریعے سڑکوں، پشتوں اور پنچایتی علاقوں کو بھنگ اور پوست کی کاشت سے پاک رکھا جائے۔ ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے اب تک کی پیش رفت کی سراہنا کی، تاہم اُنہوں نے کہا کہ مستقل، فعال اور نمایاں کارروائی ضروری ہے تاکہ عوام کو اِنتظامیہ کے عزم پر اعتماد رہے۔اُنہوں نے ڈرگ ریگولیشن کے بارے میں تمام میڈیکل سٹوروں میں صد فیصد سی سی ٹی وی کوریج اور کمپیوٹرائزڈ بلنگ سسٹم (سی بی ایس) کی اہمیت پر زور دیا۔ بتایا گیا کہ بڈگام میں 630 ریٹیل اور 225 ہول سیل میڈیکل سٹور ہیںجن کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بار بار معائینے جاری رہیں اور خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کی جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مزید کہا کہ ڈرگ اِنسپکٹر کو لائسنس منسوخی اور دیگر خلاف ورزیوں سمیت کی گئی کارروائیوں کی وسیع تشہیر یقینی بنانی چاہیے تاکہ شفافیت برقرار رہے۔بتایا گیا کہ ٹیلی مانس ذہنی صحت ہیلپ لائن پر اب تک 117 کالیں موصول ہوئی ہیںجو اس کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتی ہیں۔ ڈِی سی نے کہا کہ اس سہولیت کی مزید تشہیر کی ضرورت ہے تاکہ لوگ بہ آسانی اور رازداری کے ساتھ مدد حاصل کر سکیں۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کو غیر قانونی فصلوں کی تلفی وتباہی اور ایف آئی آر کے اندراج کے لئے ریونیو اور پولیس حکام کے ساتھ قریبی تال میل میں کام کرے گا۔ایس ڈی ایمز سے کہا گیاکہ وہ مذہبی سکالروں اور کمیونٹی نمائندوں کے ساتھ میٹنگیں منعقد کریں تاکہ منشیات کے خلاف خطبات اور ”نشہ مکتی پنچایت“ کو فروغ دیا جا سکے۔مزید کہا گیا کہ محکمہ دیہی ترقی خصوصی گرام سبھائیں منعقد کرے گا جبکہ ڈی ایس ڈبلیو او دیہات، قصبوں اور تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پربیداری مہمات چلائے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے کہا کہ ڈِسٹرکٹ ہسپتال بڈگام میں ایڈکشن ٹریٹمنٹ فیسلٹی (اے ٹی ایف) چوبیس گھنٹے فعال رہنا چاہیے۔ مزید بتایا گیا کہ ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹر اب ایسے مریضوں کے لیے مکمل طور پر تیار ہے جنہیں علاج کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بڈگام کی تمام ڈگری کالجوںمیں کیمپس کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں تاکہ نگرانی کو مزید مو¿ثر بنایا جا سکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے زیرو ٹالرنس کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں، کاشتکاروں اور سمگلروں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی جبکہ نشے کے شکار افراد کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ مہم تبھی کامیاب ہوگی جب سرکاری اِدارے، سول سوسائٹی، کمیونٹی کے عمائدین، اساتذہ، والدین اور مذہبی سکالر متحد ہو کر اَپنا کردار اَدا کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بڈگام کو منشیات کی سپلائی چین توڑکر اور متحدہ کمیونٹی کارروائی کے ذریعے نوجوانوں کو کی حفاظت کرکے پورے یو ٹی کے لئے ایک مثال قائم کرنی ہوگی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ جموںوکشمیر نے مشہور قومی گیت ” وَندے ماترم “ کے 150 سال مکمل ہونے کی خصوصی یادگاری تقریب کا اِنعقاد کیا

Next Post

دہلی دھماکہ کیس: الفلاح یونیورسٹی اور منسلک مقامات پر چھاپے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
فریدآباد میں کشمیری طلبہ اور کرایہ داروں سے پوچھ تاچھ ، مزید چھان بین جاری

دہلی دھماکہ کیس: الفلاح یونیورسٹی اور منسلک مقامات پر چھاپے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS