Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

1050ٹول پلازوں پر رکاوٹوں سے پاک ٹول وصولی ہوگی / نتین گڈکری

by Indian Times
19/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر/18دسمبر/ ایس این این /حکومت سال 2026 تک ملک بھر کے تمام 1050ٹول پلازوں پر رکاوٹوں سے پاک ٹول وصولی کو نافذ کرے گی کا اعلان کرتے ہوئے سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ ماہ اگست سے اب تک 40 لاکھ سالانہ فاس ٹیگ پاس جاری کیے گئے۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ حکومت سال 2026 تک ملک بھر کے تمام 1050ٹول پلازوں پر رکاوٹوں سے پاک ٹول وصولی کو نافذ کرے گی اور اگست سے چار ماہ میں تقریباً 40 لاکھ سالانہ فاسٹیگ پاس جاری کیے جا چکے ہیں۔ لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران سوالات کا جواب دیتے ہوئے گڈکری نے کہا کہ سالانہ فاسٹیگ پاس نجی کاروں کو 200 ٹول پلازوں کو ایک سال میں 3000 روپے، یا اوسطاً 15 روپے فی ٹول پر عبور کرنے کی اجازت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ 200 ٹول کو عبور کرنے کی موجودہ قیمت 15,000 روپے کے مقابلے میں پاس بہت سستا ہے۔انہوں نے کہا ” سال 2026تک، ہم تمام 1,050 پلازوں پر ٹول جمع کرنے کیلئے جدید ترین اے آئی پر مبنی نظام قائم کریں گے، جس میں 350 نجی ٹول بوتھ اور 700 سرکاری شامل ہیں۔ ٹول پلازوں پر رکے بغیر کاریں ہائی ویز پر 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔ “ وزیر نے کہا کہ نیا رکاوٹ سے پاک ہموار ہائی وے اور ایکسپریس وے ٹول کلیکشن سسٹم ٹول وصولی کے موجودہ نظام کی جگہ لے لے گا، جس میںفاس ٹیگ سے رقم کی کٹوتی کے لیے کاروں کو ٹول پلازوں پر رکنا پڑتا ہے۔خیال رہے کہ 15 اگست 2025 سے حکومت نے فاسٹیگ سالانہ پاس شروع کر دیا ہے۔ سالانہ پاس ایک سال کی میعاد یا 200 ٹول پلازہ کراسنگ کیلئے 3ہزار روپے کی یک وقتی فیس کی ادائیگی کے ذریعے فاسٹیگ کو بار بار ری چارج کرنے کی ضرورت کو ختم کرتا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بھارت ایک مضبوط ملک ،کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کیلئے تیار / راجناتھ سنگھ

Next Post

لال قلعہ دہلی دھماکہ کیس ، ایک اور کلیدی ملزم گرفتار

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
خودکش حملہ آور ڈاکٹر عمرنبی کا ساتھی عامر راشد علی خصوصی عدالت میں پیش

لال قلعہ دہلی دھماکہ کیس ، ایک اور کلیدی ملزم گرفتار

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS