Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سیکرٹری باہمی اِمداد نے کوآپریٹیو پبلک ہائیر سکینڈری سکول ڈیلی کا کیا دورہ

by Indian Times
20/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سیکرٹری باہمی اِمداد نے کوآپریٹیو پبلک ہائیر سکینڈری سکول ڈیلی کا کیا دورہ

جموں۔۔۔۔۔انفو۔۔۔۔۔۔۔سیکرٹری باہمی اِمداد ببیلا رکوال نے کوآپریٹیو پبلک ہائیر سیکنڈری سکول ڈیلی برانچ جموں کا دورہ کیا اور ادارے کے کام کاج کا جائزہ لیا۔پرنسپل اور سکول انتظامیہ نے بنیادی ڈھانچے اور فیکلٹی کی حیثیت کے علاوہ سکول کی کامیابیوں اور سرگرمیوں کا ایک جامع جائزہ پیش کیا۔سیکرٹری کے ہمراہ ایڈیشنل رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز جموں چمپا دیوی کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔دورے کے دوران سیکرٹری نے سمارٹ کلاس رومز، سکول لیبز، لائبریری، کنڈرگارٹن سیکشنز اور کلاس رومز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اسکول کے تعلیمی ماحول اور نتائج کو مزید بہتر بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اسکول کی عمارت میں سولر پینلز کی تنصیب کا عمل شروع کرنے کو کہا۔سیکرٹری موصوفہ نے دورے کے دوران سمارٹ کلاس روموں، سکول لیبارٹریوں، لائبریری، کنڈرگارٹن سیکشنوں اور کلاس روموںکا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے تعلیمی ماحول اور سکول کے نتائج کو مزید بہتر بنانے کے لئے متعدد اہم اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے سکول کی عمارت میں سولر پینلز کی تنصیب کا عمل شروع کرنے کو کہا۔اُنہوں نے نے پیشہ ورانہ اور ہنرمندی پر مبنی تعلیم کو فروغ دینے پر زور دیاجس میں جامع، مربوط، لطف اندوز اور دلچسپ سیکھنے کے تجربات کا ویژن ہے۔ اُنہوں نے لیبارٹری پر مبنی سرگرمیوں، بحث پر مبنی اور تجزیہ پر مبنی سیکھنے کے ذریعے طلبا¿ کی مجموعی ترقی پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے سکول اِنتظامیہ سے کہا کہ وہ جڑی بوٹیوں کے باغات کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے علاوہ طلبا¿ کے لئے مختلف مقامات جیسے بوٹینیکل گارڈن، تاریخی عمارتوں اور ثقافتی ورثے کے مقامات کے لئے فیلڈ وزٹ کا اِنتظام کریں۔سیکرٹری نے سکول اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ طلبا¿ کی ہمہ جہت ترقی کے لئے وقتاً فوقتاً تعلیمی دوروں کا اِنعقاد کرنے اور مختلف کوآپریٹیو سرگرمیوں کے ذریعے طلبا¿ میں تعاون کا جذبہ پیدا کریں۔سیکرٹری کے ہمراہ محکمہ کے افسران بشمول ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز (ایگری) جموں اور اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹیوسوسائٹیز بلاک ستواری بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پرنسپل سیکرٹری ثقافت کا ایس پی ایس لائبریری سری نگر کا دورہ

Next Post

پولیس سربراہ اور جی او سی 16 کور جموں کی صدارت میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ منعقد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پولیس سربراہ اور جی او سی 16 کور جموں کی صدارت میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ منعقد

پولیس سربراہ اور جی او سی 16 کور جموں کی صدارت میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ منعقد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS