Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

پرنسپل سیکرٹری ثقافت کا ایس پی ایس لائبریری سری نگر کا دورہ

by Indian Times
20/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پرنسپل سیکرٹری ثقافت کا ایس پی ایس لائبریری سری نگر کا دورہ
سری نگر…اننت ناگ……انفو……………پرنسپل سیکرٹری ثقافت سریش کمار گپتا نے ایس پی ایس لائبریری ایم اے روڈ کا دورہ کیا۔پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ ڈائریکٹر آرکائیوز، آرکیالوجی اینڈ میوزیم، جموں و کشمیر اور محکمہ کے دیگر افسران بھی تھے۔اپنے پہلے دورے کے دوران، محمد رفیع، ڈائریکٹر، لائبریریز اینڈ ریسرچ، جموں و کشمیر نے پرنسپل سکریٹری کو جموں و کشمیر کے UT میں مختلف لائبریریوں کے کام کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈائریکٹر لائبریریز اینڈ ریسرچ جموں وکشمیر محمد رفیع نے پرنسپل سیکرٹری موصوف کو جموںوکشمیر یوٹی میں مختلف لائبریریوں کے کام کاج کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔پرنسپل سیکرٹری نے 6 منزلہ ایس پی ایس لائبریری کے ریڈنگ روموں، سینئر سٹیزن سیکشن اور چلڈرن سیکشن کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے اورینٹل ریسرچ لائبریری کے مخطوطات سیکشن اور مخطوطات کے تحفظی سیکشن کا بھی معائینہ کیا ۔اُنہوں نے مخطوطات کے مناسب تحفظ اور دیکھ ریکھ پر زور دیا۔ڈائریکٹر لائبریریز اینڈ ریسرچ جے اینڈ کے اور چیف لائبریرین اورینٹل ریسرچ لائبریری نے پرنسپل سیکرٹری کو جانکاری دی کہ ایس پی ایس لائبریری میں سول سروس اِمتحان، جے اِی اِی اور این اِی اِی ٹی سمیت مختلف موضوعات پر زائد اَز 90,000 کتابوں کا ذخیرہ موجود ہے اور لائبریری میں 5,000 سے زیادہ مخطوطات ہیں جن کو ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے ایس پی ایس لائبریری کے قرض دہندگان اور قارئین سے بھی بات چیت کی جنہوں نے مختلف مقابلہ جاتی اِمتحانات کے لئے جدید ترین کتابوں کا مطالبہ کیا اور اُنہیں یقین دلایا گیا کہ ان کے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔ انہیں معیاری مطالعاتی مواد کی فراہمی اور سینٹرل اور ڈسٹرکٹ لائبریریوں میں لائبریری کے اَوقات کار میں اِضافہ کرکے لائبریریوں میں بڑھتی ہوئی تعداد کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا اورمحکمہ اورصوبہ کشمیر میں مختلف لائبریریوں کے کام کاج کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔اِس موقعہ پرمرکزی، ضلع، تحصیل، بلاک اور سرحدی بلاک کی سطح کی لائبریریوں سمیت تمام لائبریریوں میں جموں و کشمیریوٹی میں بہتر لائبریری خدمات کی فراہمی سے متعلق مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔مختلف سطحوں پر ملازمین کو درپیش مسائل کو بھی پرنسپل سیکرٹری موصوف کے نوٹس میں لایا گیا۔ اُنہوں نے ان کے مسائل بغور سنا اور تمام مسائل کے جلد ازالے کی یقین دہانی کی لیکن محکمہ کے ملازمین پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر یوٹی میں موثر لائبریری خدمات فراہم کریں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پریرنا پوری نے ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ تقریب میں شرکت کی

Next Post

سیکرٹری باہمی اِمداد نے کوآپریٹیو پبلک ہائیر سکینڈری سکول ڈیلی کا کیا دورہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سیکرٹری باہمی اِمداد نے کوآپریٹیو پبلک ہائیر سکینڈری سکول ڈیلی کا کیا دورہ

سیکرٹری باہمی اِمداد نے کوآپریٹیو پبلک ہائیر سکینڈری سکول ڈیلی کا کیا دورہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS