Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

عمر عبداللہ نے محکمہ صنعت و حرفت کے کام کاج کا جائزہ لیا

by Indian Times
20/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…انفو….وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے محکمہ صنعت و حرفت کو ہدایت دی کہ وہ جموں و کشمیر کے صنعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے ایک فعال اور شمولیتی طریقہ اَپنائے جس میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے،دیرپائی اور مسابقت پر خصوصی توجہ دی جائے۔وزیر اعلیٰ نے ایم ایس ایم اِی یونٹوں کو سنبھالنے کی ضرورت پر زور دیا جومشکل میں ہیں لیکن حکومتی مداخلت کے بغیر بھی بحال کئے جا سکتے ہیں۔ اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ایسے یونٹوں کی جلد نشاندہی کریں تاکہ وہ غیر فعال نہ ہو جائیں۔ اُنہوں نے کہا،”ایسے یونٹوں کو اگر وقت پر مدد دی جائے تو خاطر خواہ روزگار پیدا کر سکتے ہیں۔“اُنہوں نے رواں مالی برس میں بالخصوص پی ایم اِی جی پی اور آر اِی جی پی سکیموں کے تحت سرمایہ جاتی اَخراجات میں سست پیش رفت پر تشویش کا اِظہار کیا اور محکمہ کو گزشتہ برس کی پیش رفت کے برابر کارکردگی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔وزیر اعلیٰ نے نئی مرکزی سیکٹر سکیم (این سی ایس ایس) کا بھی جائزہ لیا جس کا مقصد نئی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور دی جانے والی مراعات کا فائدہ اُٹھانا ہے۔ اُنہوں نے سکیم کے تحت دعوﺅں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اورطے شدہ اہداف کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے محکمہ صنعت و حرفت کو ہدایت دی کہ وہ ایسی صنعتوں کے قیام کو ترجیح دیں جن کے لئے خام مال آسانی سے دستیاب ہو یا پھر تیار مصنوعات کے لئے مقامی طور پر مارکیٹ دستیاب ہو۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اِنڈسٹریل اسٹیٹس میںاراضی کی پالیسی کے جائزے پر زور دیتے ہوئے اُن یونٹوں کو جلد زمین الاٹ کرنے کی تاکید کی جنہوں نے زمین کی قیمت اَدا کر دی ہے لیکن ان کے معاملات تاحال زیر اِلتوا ¿ہیں۔ اُنہوں نے 46 نئے اِنڈسٹریل اسٹیٹس کی جلد تکمیل اور صنعتی اراضی کے منصفانہ اور پیداواری اِستعمال کو یقینی بنانے کے لئے موجودہ اِنڈسٹریل اسٹیٹس کی ترقی کے لئے ہدایات دیں۔اُنہوں نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لئے محکمہ کو کہا کہ قومی معیارات سے ہٹ کر یہ جاننے کی کوشش کریں کہ جموںوکشمیرکس طرح خود کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے کے لئے کیا کر سکتا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مرکز کی جانب سے جی ایس ٹی کی نئی شرحوں کے اعلان کے پیش نظر ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جو نئی صنعتوں کو راغب کریں اور یہ واضح ہو کہ جموںوکشمیر اپنے پڑوسی ریاستوں سے کس طرح مختلف اور منفرد مقام حاصل کرسکتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے پالیسی کی مو¿ثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ سنگل وِنڈو کلیئرنس کے تحت درخواست دینے یا کام شروع کرنے والی نئی صنعتوں سے منظم رائے حاصل کریں تاکہ آپریشنل خلا¿ کی نشاندہی کی جا سکے اور ان کا اَزالہ ممکن ہو۔اُنہوں نے ہنر مند کاریگروں کی مصنوعات کی جی آئی سرٹیفیکیشن سے متعلق جی آئی سرٹیفکیشن جانچ کی سہولیات کو بڑھانے پر زور دیا تاکہ ڈیلروں کو ہینڈی کرافٹس محکمہ کی محدود صلاحیت کی وجہ سے پریشانی نہ ہو۔ اُنہوں نے خبردار کیا کہ اگر مناسب نظام نہ ہو تو جی آئی ٹیگنگ کا مقصد ہی فوت ہو جائے گا۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا،”جموں و کشمیر میں صنعتی ترقی صرف سرمایہ کاری کو راغب کرنے تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ یہ نوجوانوں اور ہنر مندوں کے لئے روزگار، ذریعہ معاش اور دیرپا ترقی کو بھی یقینی بنائے۔“اِس سے قبل کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت وِکرم جیت سنگھ نے محکمہ کی کارکردگی پر تفصیلی پرزنٹیشن دی۔اُنہوں نے بتایا کہ مالی برس2024-25 ءمیں سجموںوکشمیر میں سرمایہ کاری کی مالیت 4145 روپے کروڑ تک پہنچ چکی ہے جو کہ 2021 ءسے پہلے کی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 10 گنا زیادہ ہے جبکہ موجودہ مالی برس (اگست 2025 ءتک) میں 4001روپے کروڑ مالیت کے منصوبے شروع کئے جا چکے ہیں جس سے صنعتی شعبے میں 5,111 ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ پہلی بار مختلف شعبوں جیسے کہ دھاتوں، پلاسٹک، دواسازی، ٹیکسٹائل اور فوڈ پروسسنگ میں 500روپے کروڑ سے زائد کی سرمایہ کاری والے یونٹس قائم کئے گئے ہیں۔پرزنٹیشن میں مزید انکشاف کیا گیا کہ ایم ایس ایم ایز جموںوکشمیر کی جی ڈی پی میں 8 فیصدحصہ اداکرتی ہیں اور 10.88 لاکھ سے زائد اَفراد کو روزگار فراہم کرتی ہیں جن میں 15 فیصدخواتین شامل ہیں۔ معیشت کی اس ریڑھ کی ہڈی کو مضبوط بنانے کے لئے ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک، 4914 بلاکوں میں اُدیم رجسٹریشن مہم اور آر اے ایم پی سکیم کے تحت صلاحیت سازی کے پروگرام جیسے اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔وِکرم جیت سنگھ نے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے بارے میں بتایا کہ رجسٹریشن 2020 ءمیں صرف 69 سے بڑھ کر 2025 میں 1127 ہو گئی ہے اور اب رجحان ٹیکنالوجی اور سروس بیسڈ سٹارٹ اپس کی طرف بڑھ رہا ہے۔ بتایا گیا کہ جموںوکشمیر اکتوبر میں سٹارٹ اَپ اِنڈیا، ایم اِی آئی ٹی وائی اور ایس آئی ڈی بی آئی کے اشتراک سے سری نگر میں ایک سٹارٹ اپ سمٹ کی میزبانی کرے گا۔میٹنگ کو مزید بتایا گیا کہ جموں و کشمیر میں 4.39 لاکھ کاریگر رجسٹرڈ ہیں اور 2023-24 ءمیں برآمدات 1163 روپے کروڑ تک پہنچ چکی ہیں جو کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں دگنی سے بھی زیادہ ہیں۔ سری نگر کو ورلڈ کرافٹس کونسل کی جانب سے ورلڈ کرافٹس سٹی اور یونیسکو کی کریئیٹو سٹیز نیٹ ورک کے تحت تسلیم کیا گیا ہے۔ ہنر مند مصنوعات کے لئے کیو آر پر مبنی سرٹیفیکیشن میکانزم جو عالمی سطح پر اَپنی نوعیت کا پہلا ہے، بھی متعارف کیا گیا ہے۔جائزہ میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری جو وزیر صنعت و حرفت کے اِنچارج بھی ہیں، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، محکمہ صنعت و حرفت کے سربراہان اور دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اے بی وی پی کے وفد نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

Next Post

سریندرکمار چودھری اور سکینہ اِیتو نے ڈِی ایچ پورہ کا دورہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سریندرکمار چودھری اور سکینہ اِیتو نے ڈِی ایچ پورہ کا دورہ کیا

سریندرکمار چودھری اور سکینہ اِیتو نے ڈِی ایچ پورہ کا دورہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS