Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

سریندرکمار چودھری اور سکینہ اِیتو نے ڈِی ایچ پورہ کا دورہ کیا

by Indian Times
20/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کولگام..انفو….نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمارچودھری نے وزیربرائے تعلیم، صحت و سماجی بہبود سکینہ ایتو کے ہمراہ دمحال ہانجی پورہ (ڈی ایچ پورہ) کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں ریسٹ ہاﺅس کا سنگ بنیاد رکھا جس پر تقریباً 2.94 کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے ایک بڑے عوامی اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے پُرعزم ہے تاکہ لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اُنہوںنے متعلقہ اِنجینئرنگ وِنگ کو ہدایت دی کہ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ریسٹ ہاو¿س اور دیگر منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔سریندرکمار چودھری نے کہا کہ عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت لوگوںسے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جامع ترقی کی پالیسی کے تحت متعدد منصوبے جاری ہیں جن کا مقصد رابطہ نظام کو بہتر بنانا، عوامی سہولیات کو فروغ دینا اور ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانا ہے۔نائب وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ شفافیت، جوابدہی اور عوام دوست طرزِ حکمرانی حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہیں۔سکینہ اِیتو نے اَپنے خطاب میں کہا کہ عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت ایک واضح بصیرت کے ساتھ تمام علاقوں میں ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ریسٹ ہاو¿س کا قیام علاقے کی ترقیاتی صورتحال میں ایک مثبت اضافہ ہوگا۔وزیر موصوفہ نے اِس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ عمر عبداللہ کی حکومت کے دوران کئی دیرینہ منصوبے دوبارہ شروع کئے گئے اور بہت سے نئے منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

عمر عبداللہ نے محکمہ صنعت و حرفت کے کام کاج کا جائزہ لیا

Next Post

270کلومیٹرمسافت والی سری نگرجموں قومی شاہراہ پر بحالی کا کام کافی حد تک مکمل:©صوبائی کمشنر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
Next Post
مون سون کا خطرہ برقرار، اگلے15 دن نازک /ڈویژنل کمشنر کشمیر انشول گرگ

270کلومیٹرمسافت والی سری نگرجموں قومی شاہراہ پر بحالی کا کام کافی حد تک مکمل:©صوبائی کمشنر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS