سری نگر…۹۱،ستمبر….جے کے این ایس….ڈویڑنل کمشنر کشمیر انشول گرگ نے جمعہ کو کہا کہ گزشتہ2دنوں میں تقریباً 5500 پھلوں کے ٹرکوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ جمعہ کی شام تک کشمیر وادی میں پٹرول کی قلت ختم ہونے کی امید ہے۔انشول گرگ نے ساتھ ہی کہاکہ ضروری اشیاءپوری وادی میں آسانی سے چل رہی ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق نیشنل انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی حضرت بل سری نگرمیں ایک تقریب کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ڈویڑنل کمشنر کشمیر انشول گرگ نے کہا کہ سری نگرجموں قومی شاہراہ پر بحالی کا کام زوروں پر ہے اور اسے کافی حد تک مکمل کر لیا گیا ہے۔ انشول گرگ نے کہا کہ شاہراہ کو اہم مقامات پر بحال کیا گیا ہے جس سے گاڑیوں کے بلاتعطل گزرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ2دنوں کے دوران،5500 سے زائد پھلوں سے لدے ٹرکوں کو سری نگر جموں قومی شاہراہ اور مغل روڈ کے ذریعے صاف کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ2 دنوں میں تقریباً 5500 پھلوں سے لدے ہوئے ٹرکوں کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ڈویڑنل کمشنر کشمیر نے مزید کہا کہ پیٹرول، ڈیزل، ایل پی جی اور دیگر سامان وادی میں بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچ رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ سری نگرجموں قومی شاہراہ اور مغل روڈ دونوں سمتوں میں ٹریفک کے لئے کھلے ہیں۔ڈویڑنل کمشنر کشمیر، انشول گرگ نے کہا کہ پٹرول سمیت اشیائے ضروریہ آج کشمیر پہنچی ہیں اور آج یعنی جمعہ کی شام تک وادی میں پٹرول کی قلت ختم ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ میں لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ گھبرائیں نہیں کیونکہ ان کےلئے تمام ضروری چیزیں دستیاب کر دی جائیں گی۔انشول گرگ نے لوگوں سے گھبراہٹ میں خریداری میں ملوث نہ ہونے کی اپیل کی،اورکہا کہ ذخیرہ اندوزی غیر ضروری دباو¿ پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تمام کمی کو جلد پورا کیا جائے گا۔






