Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سپیکر جموںوکشمیر کا لکھنو میں 86ویں اے آئی پی او سی ۔2026 سے خطاب

by Indian Times
21/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لکھنو.انفو…سپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی عبدالرحیم راتھر نے لکھنو اُتر پردیش میں منعقدہ 86ویں آل اِنڈیا پریزائیڈنگ آفیسرز کانفرنس (اے آئی پی او سی )۔ 2026 میں شرکت کی اور خطاب کیا۔اُنہوں نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے”عوام کے تئیں مقننہ کی جوابدہی“کے موضوع پربات کی تاکہ مقننہ کو شہریوں کے لئے زیادہ جوابدہ اور مو¿ثربنانے کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جا سکے۔ سپیکر موصوف نے اَپنے خطاب میں منوسمرتی اور قرآنِ مجید کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے تئیں مقننہ کی جوابدہی کی جڑیں قدیم ہندوستانی جمہوری روایات میں پیوست ہیں جہاں دھرم نے حکمرانی کی رہنمائی کی اور سبھا و سمیتی جیسے اِداروں نے عوام کی شرکت کو یقینی بنایا۔ اُنہوں نے ہندوصحیفوںکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قانون ساز دھرم کے خادم ہوتے ہیں، طاقت کے مالک نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مقننہ عوام کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے جوابدہ ہیں۔عبدالرحیم راتھر نے کہا کہ اِسی طرح اِسلام میں اِس بات پر زور دیا گیاکہ قانون سازوں کو اَپنے اِختیارات اِنصاف، دیانت اور ذِمہ داری کے ساتھ اُن لوگوں کے حق میں اِستعمال کرنا چاہیے جن کی وہ خدمت کرتے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا،”آئین ایک ایسی مقننہ کا تصور پیش کرتا ہے جو شفاف، جوابدہ اور عوام کے سامنے جواب دہ ہو۔ یہ مقننہ کو قوانین بنانے، اِنتظامیہ کی نگرانی کرنے، عوامی اَخراجات کی منظوری دینے اور بحث و اختلافِ رائے کے لئے ایک مو¿ثر فورم فراہم کرنے کی بھاری ذِمہ داری سونپتا ہے۔“سپیکر نے کہا کہ جمہوریت میں مقننہ محض قانون سازی کا ادارہ نہیں ہے بلکہ یہ عوام کی اِجتماعی آواز، ضمیر اور ان کی خواہشات کی محافظ ہوتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مقننہ کی جوابدہی کا ایک اہم ذریعہ سنجیدہ، جامع اور باریک بینی سے جانچی گئی قانون سازی ہے۔ اُنہوں نے کہا،”ایوان میں وقار اور گہرائی کے ساتھ ہونے والی بحث اس بات کا طاقتور پیغام دیتی ہے کہ عوامی مسائل کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے جبکہ عجلت میں، مناسب بحث یا متعلقہ فریقوں سے مشاورت کے بغیر بنائے گئے قوانین عوامی اعتماد کو کمزور کر سکتے ہیں۔“سپیکر موصوف نے یہ بھی نشاندہی کی کہ قانون ساز ایوانوں میں بد نظمی، خلل اور گرتے ہوئے وقار پر عوامی تشویش میں اِضافہ ہوا ہے۔ اگرچہ اِختلافِ رائے جمہوریت کا لازمی جزو ہے، لیکن مسلسل خلل عوامی اعتماد کو مجروح کرتا ہے۔اُنہوں نے مقننہ کی جوابدہی کے ایک اور اہم پہلو پر زور دیاجو اِنتظامیہ کی مو¿ثر نگرانی ہے۔ اُنہوں نے کہا، ”سوالات، توجہ دِلاو¿ نوٹس، کمیٹیوں کی غور و خوض اور بجٹ کی جانچ محض ضابطہ جاتی کارروائیاں نہیں بلکہ وہ ذرائع ہیں جن کے ذریعے مقننہ عوامی مفاد کا تحفظ کرتی ہے۔“عبدالرحیم راتھر نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں جوابدہی کے لئے زیادہ شفافیت اور شہریوں کے ساتھ براہِ راست رابطہ بھی ضروری ہے۔ لائیو ٹیلی کاسٹ، کھلے کمیٹی نظام، قابلِ رسائی قانون ساز ریکارڈ اور ٹیکنالوجی کے اِستعمال سے مقننہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو کم کیا جا سکتا ہے۔اِس موقعہ پر سپیکر عبدالرحیم راتھر کے ہمراہ سیکرٹری جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی منوج کمار پنڈتا بھی تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں دوبارہ تیار شدہ امیرا کدل پُل کا اِفتتاح کیا

Next Post

ڈی سی بڈگام کی زیرِ صدارت ڈی ٹی سی اجلاس

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈی سی بڈگام کی زیرِ صدارت ڈی ٹی سی اجلاس

ڈی سی بڈگام کی زیرِ صدارت ڈی ٹی سی اجلاس

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS