Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ڈی سی بڈگام کی زیرِ صدارت ڈی ٹی سی اجلاس

by Indian Times
21/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر/20جنوری /انفو/ڈپٹی کمشنر بڈگام ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ نے ضلع ٹیلی کام کمیٹی (ڈی ٹی سی) کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں ضلع میں موبائل ٹاورز کی تنصیب اور مجموعی ٹیلی کام انفراسٹرکچر سے متعلق مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران عوامی شکایات کے ازالے، مختلف محکموں کے مابین بہتر تال میل اور ٹیلی کام منصوبوں کی بروقت عمل آوری پر توجہ مرکوز کی گئی، جن میں جموں و کشمیر میں یو ایس او ایف 4جی سیچوریشن پروجیکٹ بھی شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط ٹیلی کام رابطہ نظام مو¿ثر حکمرانی، ہنگامی خدمات، تعلیم اور معاشی سرگرمیوں کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ حفاظتی، ماحولیاتی اور ضابطہ جاتی اصولوں کی مکمل پاسداری کے ساتھ ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بروقت منظوری اور تعاون فراہم کریں۔ڈی سی نے واضح کیا کہ ضلع ٹیلی کام کمیٹی موبائل ٹاورز اور دیگر ٹیلی کام معاملات سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کے لیے سنگل ونڈو نظام کے طور پر کام کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ کمیٹی کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں تاکہ زیرِ التوا معاملات کی جلد از جلد یکسوئی ممکن بنائی جا سکے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام محکمے باہمی اشتراک سے کام کریں، بالخصوص غیر مستفید اور کم سہولیات والے علاقوں میں ٹیلی کام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، تاکہ ڈیجیٹل رابطہ بہتر ہو اور عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری آئے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بڈگام، سپرنٹنڈنگ انجینئر پی ڈبلیو ڈی بڈگام، چیف پلاننگ آفیسر، چیف میڈیکل آفیسر، اے ڈی جی (ایل ایس اے) جے اینڈ کے ڈپارٹمنٹ آف ٹیلی کمیونیکیشن، ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی، ڈی ایف او بڈگام، ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر، ڈسٹرکٹ آفیسر پولیوشن کنٹرول بورڈ، ڈی آئی او این آئی سی بڈگام اور اربن لوکل باڈی/ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سپیکر جموںوکشمیر کا لکھنو میں 86ویں اے آئی پی او سی ۔2026 سے خطاب

Next Post

درانداز ملک کی سلامتی کے لیے بہت سنگین خطرہ /وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ترقی یافتہ ہندوستان کا ویژن سرکاری پالیسی سے آگے بڑھ کر حقیقی عوامی خواہش بن گیا / وزیر اعظم مودی

درانداز ملک کی سلامتی کے لیے بہت سنگین خطرہ /وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS