Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

عام اِنتخابات۔ 2024ئ:ریٹرننگ آفیسر 4۔اودھمپور پارلیمانی حلقہ نے اِنتخابی نوٹیفکیشن جاری کی

by Indian Times
21/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کٹھوعہ..انفو…  ریٹرننگ آفیسر4 اودھمپور پارلیمانی حلقہ ڈاکٹر راکیش مِنہاس نے آئندہ پارلیمانی اِنتخابات کے لئے نامزدگی کے عمل کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔اِس پارلیمانی حلقہ (پی سی) میںاِنتخابات اِنتخابی عمل کے پہلے مرحلے کے دوران ہونے والے ہیں۔الیکشن نوٹیفکیشن میں پارلیمانی اِنتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند اُمیدواروں کے لئے ٹائم لائن اور طریقہ کار کی وضاحت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اُمیدوار یا ان کے تجویز کنندگان ریٹرننگ آفیسر کے دفتر یا اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر 67 کٹھوعہ اے سی (اے سی آر کٹھوعہ) کے ذریعے ضلع ترقیاتی کمشنر آفس کٹھوعہ میں صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک (عام تعطیل کے علاوہ) 27 مارچ 2024 ءکے بعد کاغذات نامزدگی داخل کرسکتے ہیں۔نامزدگی فارم کٹھوعہ میںضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر میں واقع ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 مارچ 2024 ءکو دوپہر ایک بجے ضلع ترقیاتی کمشنر آفس کٹھوعہ میں ہوگی۔اُمیدواروں کے پاس 30 مارچ 2024 ءکو سہ پہر 3 بجے تک اَپنی کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کا اِختیار ہے۔حلقے میں پولنگ کا دِن 19 اپریل 2024 ءکو مقرر کیا گیا ہے اور یہ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگا۔بعد میں اِس سلسلے میں ریٹرننگ آفیسر 4اودھمپور پارلیمانی حلقہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ نیگوشیایبل انسٹرومنٹ ایکٹ 1881 کے تحت ان تاریخوں پر عام تعطیل کی وجہ سے 23، 24 اور 25 مارچ 2024 ءکو نامزدگی کا کوئی عمل نہیں ہوگا۔ڈاکٹر راکیش مِنہاس نے تمام اہل اُمیدواروں اورشراکت داروںپر زور دیا کہ وہ اِنتخابی شیڈول اور اِنتخابی نوٹیفکیشن میں بیان کردہ طریقہ¿ کار پر عمل کریں اور منصفانہ اور شفاف اِنتخابات کو یقینی بنانے کے لئے تمام متعلقہ جماعتوں کی فعال شرکت اور تعاون کی اپیل کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

رمضان کے حوالے سے تمام مذاہب کی گول میز کانفرنس بڈگام میں منعقد ہوئی

Next Post

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر پلوامہ نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر پلوامہ نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر پلوامہ نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS