Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

نریندر مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کشمیر میں دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا / امیت شاہ

by Indian Times
21/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر………20اپریل ……سی این آئی……. عوام نے سال 2014 اور سال 2019 کے انتخابات میں بی جے پی کو مکمل اکثریت دی جس کے بعد ہم نے دفعہ 370 کو ختم کرنے، رام مندر کی تعمیر، سی اے اے کو نافذ کیا کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی حکومت میں جموں و کشمیر میں کسی میں پتھر پھینکنے کی ہمت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی حکومت میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔جبکہ پورا ملک جانتا ہے کہ کشمیر سے کیناکماری تک ملک کتنا بدل گیا ہے اور ترقی کی راہیں ہموار ہو چکی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق راجستھان میں ایک روڈ شو کے دوران کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کے پہلے بیانات کہ دفعہ 370 کو ہٹانے سے کشمیر میں افراتفری پھیلے گی کے جواب میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ” آپ نے ہمیں 2014 اور 2019 میں مکمل اکثریت دی، ہم نے 370 کو ختم کرنے، رام جنم بھومی پر مندر بنانے، سی اے اے کو نافذ کرنے اور لوک میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کیلئے اکثریت کا استعمال کیا۔ “ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں محبوبہ مفتی راہول گاندھی کہتی تھیں کہ دفعہ 370 ہٹانے کے بعد جموں و کشمیر میں خون کی ہولی ہو گی۔میں کہنا چاہتا ہوں ‘”راہل بابا، دفعہ 370 کی منسوخی کو پانچ سال گزر چکے ہیں۔ یہ وزیر اعظم مودی کی حکومت ہے۔ خون کی ہولی کی بات تو چھوڑیں، وہاں پتھر پھینکنے کی کسی میں ہمت نہیں ہے“ ۔امیت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا ” نریندر مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کشمیر میں دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا ہے۔ پورا ملک اب جانتا ہے کہ کشمیر میں دہشت گردی میں کمی آرہی ہے“۔ امیت شاہ نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ کشمیر سے کیناکماری تک ملک کتنا بدل گیا ہے اور ترقی کی راہیں ہموار ہو چکی ہے ۔ کانگرریس کو نشانہ بناتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ جب بھی کانگریس گالیاں دینا شروع کرتی ہے اور ایسی زبان استعمال کرتی ہے تو بی جے پی سے لوگوں کی محبت بڑھتی ہے اور کرناٹک میں بھی ایسا ہی ہوگا،۔ انہوں نے کہا ”بی جے پی انتخابی مہم کے اتنے نچلے درجے پر نہیں جھکتی ہے۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کے وقار کو برقرار رکھا ہے، غریبوں کے معیار زندگی کو بہتر کیا ہے، معیشت کو بہتر کیا ہے، ملک کی سلامتی کو برقرار رکھا ہے۔ اس کو ایسے الفاظ کہنے سے ووٹروں پر ضرور اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا ”جب بھی کانگریس اس قسم کی زبان استعمال کرتی ہے، بی جے پی کے لیے لوگوں کی محبت بڑھ جاتی ہے“۔ انہوں نے کہا ” جب ہم 400 کو پار کرنے کی بات کرتے ہیں تو کانگریس کے پیٹ میں درد ہوتا ہے۔ وہ جھوٹ پھیلا رہے ہیں کہ اگر بی جے پی کو 400 سیٹیں ملیں تو وہ ریزرویشن ختم کر دیں گے“۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ملک کا مستقبل محفوظ کرنے کیلئے لوگ انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کیلئے بڑی تعداد میں باہر آئیں/وزیر اعظم مودی

Next Post

اپنی پارٹی جموں کشمیر میں ایک قابل اعتماد سیاسی متبادل کے طور پر ا±بھری ہے/غلام حسن میر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
اپنی پارٹی جموں کشمیر میں ایک قابل اعتماد سیاسی متبادل کے طور پر ا±بھری ہے/غلام حسن میر

اپنی پارٹی جموں کشمیر میں ایک قابل اعتماد سیاسی متبادل کے طور پر ا±بھری ہے/غلام حسن میر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS