Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

اپنی پارٹی جموں کشمیر میں ایک قابل اعتماد سیاسی متبادل کے طور پر ا±بھری ہے/غلام حسن میر

by Indian Times
23/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر/22اپریل / سابق کابینہ وزیر اور اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے کہا ہے کہ ”عوام جو اپنی پارٹی کے دو ٹوک اور غیر مبہم ایجنڈے پر مکمل بھروسہ ہے اور یہ پارٹی مختصر عرصے میں ہی جموں کشمیر میں ایک قابل اعتماد سیاسی متبادل کے طور پر ا±بھری ہے۔“انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی پارٹی کے ساتھ جڑ کر جموں کشمیر کے بہتر مستقبل کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔ یہ باتیں غلام حسن میر نے ٹنگمرگ کے پارسوانی علاقے میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کے دوران کہیں۔ تقریب کا انعقاد پارٹی کی جانب سے جاری عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے غلام حسن میر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں روایتی پارٹیوں نے پ±ر فریب سیاسی بیانیے اور جھوٹے وعدوں سے لوگوں کو سالہا سال تک دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ”روایتی جماعتوں نے پرفریب بیانیے اور جذباتی نعروں کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔ ان کے جھوٹے نعروں میں نام نہاد ‘رائے شماری،’ ‘اٹانومی،’ ‘سیلف رول’ وغیرہ جیسے گمراہ کن نعرے شامل تھے۔ انہوں نے ان گمراہ کن نعروں سے لوگوں کو مسلسل بے وقوف بنایا ہے۔ تاہم، اب یہ جماعتیں عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں، کیونکہ لوگ اب سمجھ گئے ہیں کہ یہ جماعتیں محض اپنے سیاسی مفادات کےلئے ان جھوٹے نعروں کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرتے رہے ہیں۔“عوام کو جموں کشمیر کے روشن مستقبل کے لیے اپنی پارٹی کے ساتھ ہاتھ ملانے کی اپیل کرتے ہوئے، غلام حسن میر نے کہا، ”اپنی پارٹی کی سیاست سچائی پر مبنی ہے۔ روایتی پارٹیوں کے برعکس، ہم کبھی بھی دھوکہ دہی یا جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کو گمراہ نہیں کریں گے۔ لوگ ہمارے غیر مبہم ایجنڈے پر بھروسہ کرتے ہیں، اور یہ پارٹی ایک قابل اعتماد سیاسی متبادل کے طور پر ابھری ہے۔ میں نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی پارٹی کے ساتھ ہاتھ ملا کر جموں و کشمیر کے روشن مستقبل میں اپنا حصہ ڈالیں۔“اس تقریب میں پارٹی کے جو سرکردہ لیڈران موجود تھے، ا±ن میں یوتھ نائب صدر اور ڈی ڈی سی ٹنگمرگ ایڈوکیٹ تجمل اشفاق میر، ڈی ڈی سی کنزر شیخ نذیر احمد، صوبائی سیکرٹری آفتاب بیگ، ضلع نائب صدر اسد اللہ، زونل صدر عبدالمجید کھانڈے، بلاک صدر ٹنگمرگ عبدالرحمن لون (کاکا جی)، بلاک صدر نذیر احمد، پارٹی لیڈر غلام محی الدین کٹھو، پارٹی لیڈر محمد شفیع میر اور دیگر اشخاص شامل تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

نریندر مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کشمیر میں دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا / امیت شاہ

Next Post

کشمیر ڈیولپمنٹ فرنٹ اور جماعت اعتقاد حنفیہ انٹرنیشنل اپنے کارکنان سمیت اپنی پارٹی میں شامل

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کشمیر ڈیولپمنٹ فرنٹ اور جماعت اعتقاد حنفیہ انٹرنیشنل اپنے کارکنان سمیت اپنی پارٹی میں شامل

کشمیر ڈیولپمنٹ فرنٹ اور جماعت اعتقاد حنفیہ انٹرنیشنل اپنے کارکنان سمیت اپنی پارٹی میں شامل

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS