Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

تحقیق پر مبنی تعلیم موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے اور علمی بنیادوں پر مبنی معاشرے کی تشکیل کی کنجی / سکینہ اِیتو

by Indian Times
21/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں.انفو…. وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے کہا کہ تحقیق پر مبنی تعلیم ہی موجودہ دور کے چیلنجوں کا مو¿ثر حل ہے اور علم پر مبنی معاشرے کی تشکیل میں کلیدی رول اَدا کر سکتی ہے۔وزیر موصوفہ نے اِن باتوں کا اِظہار گورنمنٹ گاندھی میموریل (جی جی ایم) سائنس کالج جموں میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ”اُبھرتے ہوئے رجحانات در کثیرالمضامین تحقیق (آئی سی اِی ٹی ایم آر۔2025)“ کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اِس موقعہ پر رُکن قانون ساز اسمبلی جموں ایسٹ یودھ ویر سیٹھی ، پرنسپل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم شانت منو، وائس چانسلر کلسٹر یونیورسٹی جموں پروفیسر کے ایس چارداسیکر، جموں یونیورسٹی کے معروف ماہرین تعلیم پروفیسر رجنی کانت، ، پرنسپل جی جی ایم سائنس کالج پروفیسر رومیش کمار گپتا، نامور ماہرین تعلیم، معززین ، مدعو مقررین، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مندوبین اور بڑی تعداد میں طلباءبھی موجود تھے۔وزیر تعلیم نے اپنے صدارتی خطاب میں جی جی ایم سائنس کالج کی تعلیمی میدان میں خدمات اور نوجوان محققین کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔ اُنہوں نے طلباءاور محققین میں اختراعی صلاحیتوں، بین الشعبہ جاتی تعاون اور تخلیقی سوچ کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اُنہیں مستقبل کے عالمی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔اُنہوںنے فیکلٹی اور اِنتظامیہ کی جانب سے تحقیق کے ماحول کو پروان چڑھانے کی کوششوں کی بھی ستائش کی اور ان پر زور دیا کہ وہ بامعنی تحقیق و اِختراع کے ذریعے قومی ترقی میں اَپنا فعال رول اَدا کریں۔وزیر موصوفہ نے کہا کہ یہ کانفرنس علمی خیالات کے تبادلے اور تحقیقاتی مباحثوں کا ایک منفرد پلیٹ فارم ہے جو جموں و کشمیر کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس کانفرنس کے ذریعے ملک بھر اور دُنیا بھر سے معروف ماہرین تعلیم، محققین اور ماہرین ایک جگہ جمع ہو کر تحقیق، اِختراع اور علم کے تبادلے کے نئے افق پر تبادلہ خیال کریں گے جو طویل مدتی بنیادوں پر مقامی تعلیمی و تحقیقی نظام کو مستحکم بنانے میں معاون ہو گا۔رُکن قانون ساز اسمبلی یودھ ویر سیٹھی نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس کے اِنعقاد پر کالج اِنتظامیہ کو مُبارک باد دی اور نوجوانوںکے رول کو ایک ترقی پسند معاشرے کی تشکیل میں انتہائی اہم قرار دیا۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر میں اِختراع پر مبنی تعلیم کے فروغ کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔پرنسپل کالج پروفیسر رومیش کمار گپتا نے اَپنے اِستقبالیہ خطاب میں ادارے کے ویژن کو اُجاگر کیا جو علمی معیار کو فروغ دینے اور کثیر الجہتی تعلیم کو پروان چڑھانے پر مرکوز ہے۔ اُنہوں نے ادارے کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ طلباءاور فیکلٹی کو معیاری تعلیم اور تحقیق کے ذریعے قومی تعمیر اور سماجی ترقی میں مو¿ثر کردار ادا کرنے کے لئے تیار کرتا رہے گا۔وائس چانسلرکلسٹر یونیورسٹی جموں پروفیسر کے ایس چاردراسیکرنے اعلیٰ تعلیمی اِداروں میں تحقیق کے کلچر کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔پروفیسر رجنی کانت نے اپنے کلیدی خطاب میں تحقیق کو آگے بڑھانے میں بین الشعبہ جاتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور شرکا¿ کو ایسی تحقیق کو آگے بڑھانے کی ترغیب دی جو سائنسی اِختراعات کو کو سماجی اہمیت کے ساتھ جوڑتی ہو۔کانفرنس کے کنوینر اور آرگنائزنگ سیکرٹری ڈاکٹر پرشوتم سنگھ منہاس نے کانفرنس کا اجمالی جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ دو روزہ کانفرنس کے دوران 178 محققین اپنا تحقیقی کام پیش کریں گے۔ کانفرنس کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر وندنا کھجوریہ نے اس طرح کے پلیٹ فارموںکی اہمیت پر زور دیا جو نوجوان ذہنوں کو متاثر کرتے ہیں اور اشتراکی سیکھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔اِس موقعہ پر وزیر موصوفہ نے شرکا¿ کی علمی کاوشوں پر مبنی”ایبسٹریکٹ بُک“ اور کالج نیوز لیٹر بھی جاری کیا جو شُرکا¿ کی علمی خدمات کی عکاسی کرتا ہے۔اِس سے قبل وزیر تعلیم نے جی جی ایم سائنس کالج میں”سکل ٹاور”جس میں مختلف عملی مہارت کی لیبارٹریز قائم کی گئی ہیں، جغرافیہ بلاک،ہیرٹیج بلڈنگ کے فزکس اینڈ کمیسٹری بلاک، کانفرنس ہال اور براو¿زنگ سینٹر کا اِی۔اِفتتاح بھی کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ستیش شرما نے عوام دوست اِختراعات کیلئے ٹیکنالوجی اور صنعت کے اِنضمام پر دیازور

Next Post

چیف سیکرٹری نے آئی سی آر آئی ایس اے ٹی وفد کے ساتھ ’ کلائمیٹ سمارٹ ایگری کلچر‘کو آگے بڑھانے پر کیاتبادلہ خیال

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے آئی سی آر آئی ایس اے ٹی وفد کے ساتھ ’ کلائمیٹ سمارٹ ایگری کلچر‘کو آگے بڑھانے پر کیاتبادلہ خیال

چیف سیکرٹری نے آئی سی آر آئی ایس اے ٹی وفد کے ساتھ ’ کلائمیٹ سمارٹ ایگری کلچر‘کو آگے بڑھانے پر کیاتبادلہ خیال

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS