سری نگر/۰۲،ستمبر/جے کے این ایس/ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو کہا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ چند برسوں کے دوران صحت کے بنیادی ڈھانچے میں غیر معمولی ترقی ہوئی ہے، جس میں سرکاری اور نجی اداروں دونوں نے ترقی میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ہفتہ کے روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر میں ڈاکٹر اگروالس آئی ہسپتال کے ایک نئے سنٹر کا افتتاح کیا۔انہوںنے ہسپتال اور طبی برادری پرزوردیا کہ وہ سب کےلئے قابل رسائی اور سستی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں اور ماہرین کو جموں و کشمیر کے دیہی اور دور دراز علاقوں میں مریضوں کے ساتھ مربوط کریں۔منوج سنہا نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر اب صحت کی دیکھ بھال کی ترقی کے لحاظ سے ملک کے سرفہرست خطوں میں شامل ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ گزشتہ 5 سے 6 سالوں کے دوران صحت کے بنیادی ڈھانچے میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے، جس میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں نے طبی سہولیات کو بہتر بنانے میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔انہوںنے کہاکہ 2019سے پہلے جموں وکشمیرمیں صرف 4 میڈیکل کالج تھے۔ آج یہ تعداد بڑھ کر11 ہو گئی ہے، اسکے علاوہ2آل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سانئسزAIIMS اور انڈین سسٹم آف میڈیسن کی سہولیات کے ایک مضبوط نیٹ ورک کےساتھ صحت کے بنیادی ڈھانچے کو قابل قدر فروغ دیاگیاہے ۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوٹ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے یونیورسل ہیلتھ کوریج پہل کے تحت، جموں و کشمیر کا ہر شہری بہتر طبی دیکھ بھال تک رسائی کو یقینی بناتے ہوئے، 5 لاکھ روپے کے ہیلتھ انشورنس کا حقدار ہے۔منوج سنہا نے مزید کہا کہ نئے سپر اسپیشلٹی اسپتالوں، میڈیکل کالجوں اور نجی صحت کے اداروں نے جموں کےساتھ ساتھ کشمیر میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو بہت مضبوط کیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا ہسپتال میٹروپولیٹن شہروں کے برابر آنکھوں کی معیاری دیکھ بھال فراہم کرے گا اور ادارے پر زور دیا کہ وہ دیہی اور سرحدی علاقوں میں باقاعدہ آو¿ٹ ریچ کیمپس کا انعقاد کرے۔منوج سنہا نے امید ظاہر کی کہ نیا افتتاح کیا گیا ہسپتال عالمی معیار کی آنکھوں کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرے گا۔انہوںنے کہاکہ دیہی اور سرحدی علاقوں میں آو¿ٹ ریچ پروگراموں کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔






