Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر اعلیٰ نے متوقع برفباری اور بارش سے قبل جموں و کشمیر میں موسم سرما کی تیاریوں کا جائزہ لیا

by Indian Times
21/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگرا….نفو….وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں آئندہ ہفتے کے آخر میں متوقع برف باری اور ممکنہ بارش کے پیش نظر اِنتظامیہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں کشمیر اور جموں دونوں صوبوںمیں مختلف محکموں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور عوامی زِندگی میں کم سے کم خلل کو یقینی بنانے کے لئے ریسپانس میکانزم کو مزید موثر بنانے پر غوروخوض کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں صوبوںمیں موسمِ سرما کی تیاریوں کے منصوبے مجموعی طور پر درست سمت میں ہیں، تاہم اصل امتحان ان کی موثر عمل آوری میں ہے۔ اُنہوں نے نوٹ کیا کہ اس ویک اینڈ پر بارش متوقع ہے ، یہ موسم کے آخر میں آنے والی زیادہ شدید حالتوں سے کم ہو گی ، جو انتظامیہ کی تیاریوں کو بہتر اور مضبوط بنانے کا قیمتی موقع فراہم کرتی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا،”موسمِ سرما کی تیاریوں کے منصوبے بروقت ہیں، تاہم کسی بھی منصوبے کا اصل امتحان اس کے عملی آوری میں ہوتا ہے۔ متوقع موسمی صورتحال ہمیں اس بات کا موقع فراہم کرتی ہے کہ سخت حالات کے آغاز سے قبل ہم اَپنی تیاریوں کو مزید بہتر بنا سکیں۔“اُنہوں نے موسمِ سرما کے دوران حکومت کی بنیادی ذمہ داریوں کو اُجاگر کرتے ہوئے زور دیا کہ اِنتظامیہ کی کارکردگی کو بنیادی طور پر تین اہم پیمانوں بروقت سڑکوں کی صفائی، بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور پینے کے پانی کی دستیابی پرپرکھا جائے گا۔انہوں نے کہا،”یہ تینوںسڑکیں، بجلی اور پانی ہمارے موسمِ سرما کے ردِعمل کی اے بی سی ہیں۔ باقی تمام امور انہی سے جڑے ہیں۔لوگوں کی ہسپتالوں تک رسائی، آواجاہی اور روزمرہ زِندگی کا انحصار اس بات پر ہے کہ ہم انہیں کس قدر موثر طریقے سے سنبھالتے ہیں۔“اُنہوں نے دونوں صوبوںکے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ برفباری شروع ہوتے ہی ان شعبوں کو اعلیٰ ترین ترجیح دی جائے۔وزیر اعلیٰ نے خالصتاً ردِ عمل پر مبنی طریقہ کار کی بجائے پیشگی تیاری کے طریقہ کار کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے محکموں کو ہدایت دی کہ جہاں ضرورت ہو وہاں افرادی قوت اور مشینری کی پیشگی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے بجلی شعبے کے حوالے سے ٹرانسفارمر آئل کی دستیابی پر سخت نگرانی کی ہدایت دی ۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ اس سال سپلائی بڑھا دی گئی ہے لیکن خبر دار کیا کہ اگرکوئی رپورٹ آئی تو اس کی وجہ غالباً چوری ہو گی جسے روکنا ضروری ہو گا ۔ اُنہوں نے صحت کی تیاریوں کے سلسلے میں 4X4 ایمبولینسوں کی محدود دستیابی کو تسلیم کیا لیکن موجودہ وسائل کے بہترین اِستعمال پر زور دیا ۔ عمر عبداللہ نے شہری تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے بالخصوص سری نگر میں پانی نکاسی کے انتظامات پر زور دیا ۔ اُنہوں نے ہدایت دی کہ واٹر لاگنگ کے شکار علاقوںمیںموبائل ڈی واٹرنگ پمپوں کی پیشگی تعینات کیا جائے ۔ اُنہوں نے موسم کی خرابی کے باعث پروازں میں خلل کے دوران سری نگر ائیر پورٹ پر مسافروں کی سہولیات کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے دور افتادہ اور برف سے ڈھکے علاقوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروسز کے بارے میں کپواڑہ اور بانڈی پورہ جیسے علاقوں کیلئے ہیلی سروسز کے جلد آپریشنل ہونے پر اُمید کا اظہار کیا ۔ اُنہوں نے جموں صوبہ کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے نوٹ کیا کہ برفباری کی تیاریاں بڑی حدتک مکمل ہیں لیکن ستمبراکتوبر میں شدید بارشوں کے بعد عارضی طور پر بحال کی گئی سڑکوں کی کمزوری کے بارے میں خبر دا ر کیا ۔ انہوں نے لینڈ سلائیڈنگ سے بچاو¿ اور نقصان کی صورت میں فوری بحالی اور متبادل راستوں کے قیام کیلئے زیادہ چوکنا رہنے پر زوردیا۔ انہوں نے کہا ”یہ خاص طور پر این ایچ 44 پر اہم ہے خاص طور پر ناشری اور ادھمپور کے درمیان جہاں ہم نے پہلے شدید خلل کا سامنا کیا تھا ۔ شدید بارش کی صورت میں نیشنل ہائی وے پر طویل بندش نہیں ہونی چاہئیے ۔ وزیرا علیٰ نے اپنے خطاب کے اختتام پر اعتماد کا اظہار کیا کہ چوبیس گھنٹے کنٹرول رومز فعال ہیں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے قابل ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آنے والے موسم کی شدت سے سیکھے گئے سبق کو مستقبل کی تیاری کے منصوبوں میں شامل کیا جائے گا تا کہ انتظامیہ کے ردِ عمل کو مزید مضبوط بنایا جا سکے ۔ میٹنگ میں وزراءسکینہ ایتو ، جاوید ڈار ، ستیش شرما ، وزیر اعلیٰ کے مشیر ، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، اے سی ایس پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، اے سی ایس پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ، جنرل ایڈمنسٹریشن، انفارمیشن ، فوڈ ، سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افئیرز ، ڈیزاسٹرمینجمنٹ ، ریلیف اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ، ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، رورل ڈیولپمنٹ ،ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹوںکے ایڈمنسٹریٹویوسیکرٹریوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ داخلہ کے ماتحت محکموں کی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

سپیکر قانون ساز اسمبلی نے زالوسہ چرارِ شریف میں 20 کروڑ روپے کی واٹر سپلائی سکیموں کا اِفتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سپیکر قانون ساز اسمبلی نے زالوسہ چرارِ شریف میں 20 کروڑ روپے کی واٹر سپلائی سکیموں کا اِفتتاح کیا

سپیکر قانون ساز اسمبلی نے زالوسہ چرارِ شریف میں 20 کروڑ روپے کی واٹر سپلائی سکیموں کا اِفتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS