Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

75 سال نیشنل کیڈٹ کور کیلئے کار نامے کی ایک ناقابل یقین میراث /لیفٹیننٹ گورنر

by Indian Times
22/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

75 سال نیشنل کیڈٹ کور کیلئے کار نامے کی ایک ناقابل یقین میراث /لیفٹیننٹ گورنر
سری نگر/انفو/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جے اے کے ایل آئی رجمنٹل سینٹر رنگریٹھ میں خصوصی نیشنل اِنٹگریشن کیمپ میں نیشنل کیڈٹ کور کے کیڈٹوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی۔این سی سی ڈائریکٹوریٹ جموںوکشمیر اور لداخ ” ایک بھارت شریشٹھ بھارت“ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر زیر اِنعقاد کیمپ میں پورے ہندوستان سے 200کیڈٹس حصہ لے رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کیڈٹوںسے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کیڈٹ کور کو قوم کی تعمیر اور نوجوانوں میں بے لوث خدمات کے لئے قائدانہ معیار ، کردار اور اَقدار کو فروغ دینے پر مبارک باد دی۔اُنہوں نے کہا،” 75سال نیشنل کیڈٹ کور کے لئے کامیابیوں کی ایک ناقابل یقین میراث ہے ۔ ایک مضبوط نوجوان تنظیم کا خواب جو ملک نے 1948ءمیں اس تنظیم کی بنیاد کے دوران دیکھا تھا ، نسلوں کو متاثر کرتا رہتا ہے اور یہ پورے معاشرے کے لئے طاقت کا ذریعہ ہے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے حصہ لینے والے کیڈٹوںپر زور دیا کہ وہ نئے اور پُر جوش جموںوکشمیر کے سفیر بنیں ۔اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ 75برسوں میں کیمپوں اور ملک کے مختلف حصوں میں بے لوث خدمات سے این سی سی نے دُنیا کو دِکھایا ہے کہ تنوع معاشرے کی طاقت کا ذریعہ ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج ہمارے نوجوان ہندوستان کی تبدیلی میں کلیدی کردار اَدا کر رہے ہیں جو ایک عالمی اِقتصادی طاقت بن کر اُبھر رہا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان قوم کے تئیں اَپنی ذمہ داریوں کو سمجھ رہے ہیں اور مثالی ہمت اور عزم سے سماجی مساوات کو مضبوط کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ این سی سی سماج کے بہتر مستقبل کی داستان رقم کر رہا ہے ۔مجھے یقین ہے کہ کیڈٹوں کے بے اِنتہا صلاحیتوں ، توانائی اور اَقدار کی بدولت چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم ہونے میںمدد ملے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے این سی سی ڈائریکٹوریٹ جموںوکشمیر اور لداخ کو خصوصی نیشنل اِنٹگریشن کیمپ کے اِنعقاد کے لئے سراہا تاکہ کثرت میں وحدت اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دیا جاسکے۔اُنہوں نے جموںوکشمیر میں این سی سی کیڈٹوںکی طاقت بڑھانے میں این سی سی ڈائریکٹوریٹ کی کوششوں کی بھی ستائش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کثرت میں وحدت کے جذبے کو منانے والے کیڈٹوں کی بہترین پرفارمنس کو خصوصی طور پر سراہا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ جنرل جی او سی 15کور راجیو گھئی ، میجر جنرل آر کے سچدیوا ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل این سی سی ڈائریکٹوریٹ جموں وکشمیر اور لداخ بریگیڈئیر کے ایس کلسی ، گروپ کمانڈر این سی سی گروپ سر ی نگر اور دیگر سینئر اَفسران موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اِنتظامی کونسل نے 125بستروں والے ڈسٹرکٹ ہسپتال بڈگام کیلئے اراضی کی منتقلی کو منظوری دی

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے عید الاضحی کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے عید الاضحی کی تیاریوں کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے عید الاضحی کی تیاریوں کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS